12 April 2024

Homeتازہ تریننیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ٹی 20 کیلئے قومی ٹیم کا اعلان

نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ٹی 20 کیلئے قومی ٹیم کا اعلان

قومی کرکٹ ٹیم

نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ٹی 20 کیلئے قومی ٹیم کا اعلان

لاہور:(سنو نیوز) نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں، اسامہ میر کی جگہ محمد نواز ٹیم میں شامل، عباس آفریدی کی جگہ زمان خان اور عامر جمال کی جگہ محمد وسیم جونئیر کو 11 رکنی سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، صائم ایوب ، بابر اعظم ، افتخار احمد ، اعظم خان ، فخر زمان ،شاہین شاہ آفریدی اور حارث رئوف 11 رکنی سکواڈ کا حصہ ہیں، تیسرا ٹی ٹوئنٹی کل بدھ کو ڈینڈن میں کھیلا جائیگا۔


دوسری جانب فاسٹ بولر عباس آفریدی نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ سے باہر ہوگئے،عباس آفریدی پیٹ کے مسل میں اسٹرین کی وجہ سے تیسرا ٹی ٹوئنٹی نہیں کھیلیں گے، سکین میں کسی قسم کی شدید انجری کی تشخیص نہیں ہوئی، اگلے دو میچوں میں ان کی دستیابی کے بارے میں بعد میں فیصلہ کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ گذشتہ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 21 رنز سے شکست دیدی تھی، پاکستان کے خلاف پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے گرین شرٹس کو جیت کے لیے 195 رنز کا ہدف دیا تھا۔

نیوزی لینڈ کیجانب سے دیے گئے 195 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 173 رنز پر آؤٹ ہو گئی اور پاکستان کو 21 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان کیجانب سے اننگز کا آغاز صائم ایوب اور محمد رضوان نے کیا تاہم دوسرے ہی اوور میں صائم ایوب ایک رن بنا کر آؤٹ ہو گئے جبکہ محمد رضوان بھی 7 رن کے مہمان ثابت ہوئے۔

دو وکٹیں جلد گرنے کے بعد فخر زمان اور بابر اعظم نے ٹیم کا سکور آگے بڑھایا اور فخر زمان 25 گیندوں پر 50 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ افتخار احمد 4 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے، اعظم خان بھی 2 رن بنا کر چھکا لگانے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

Share With:
Rate This Article