مزید 2 مسافروں کے کورونا تشخیصی ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ مثبت
Image
اسلام آباد:(سنو نیوز) محکمہ صحت سندھ نے بیرون ملک سے آنے والے مزید دو مسافروں کے کورونا تشخیصی ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کردی جس کے بعد کراچی ایئرپورٹ پر مثبت ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کی تعداد سترہ ہوگئی ہے۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق کورونا کے جے این ون وییرینٹ کے مجموعی طور پر ابھی تک 15 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت سندھ کے ترجمان نے بتایا کہ جدہ سے کراچی پہنچنے والے 25 اور 28 سالہ مسافروں میں کورونا کے جے این ون ویرینٹ کی تصدیق ہوئی ہے، 28 سالہ مسافر کا تعلق فیصل آباد اور دوسرے 25 سالہ مسافر کا تعلق گلبہار مالاکنڈ سے جو جدہ سے کراچی پہنچے ہیں۔ وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کا کہنا ہے کہ وزارت صحت کورونا کے نئے وییرینٹ کی خصوصی طور پرنگرانی کر رہی ھے، نئے ویرینٹ سے عوام کو محفوظ رکھنے کیلیے تمام تر ضروری اقدامات کو یقینی بنارہی ھے، وفاق صوبوں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں۔ مزید پڑھیں https://sunonews.tv/14/01/2024/latest/64513/ انہوں نے کہا کہ یہ ویرئنٹ ابھی تک دنیا میں 60 سے زائد ممالک میں رپورٹ ہوا ہے، ڈبلیو ایچ او کے مطابق اس ویرینٹ کے پھیلاؤ کا رسک بہت کم ہے، کالی کھانسی کے حوالے سے ایڈوائزری وفاقی اسکی روک تھام اور کنٹرول کے لیے جاری کی، سردیوں کے مہینوں میں کالی کھانسی کے پھیلاؤ کا رسک معمولی طور پر بڑھ جاتا ہے۔ پاکستان میں اس مرض کے بڑے پیمانے پر پھیلنے کا امکان کم ہے، اس ایڈوائزری کا مقصد صحت کے اداروں کو احتیاطی اور کنٹرول کے اقدامات کے بارے میں آگاہ کرنا ہے، والدین کو چاہئیے دو سے بارہ ماہ کی عمر کے بچوں کو (کالی کھانسی) کی ویکسین، حفاظتی ٹیکے لگوائیں۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز بھی ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے مزید 6 مسافروں کا جناح انٹرنیشنل ٹرمینل پر کرونا کا ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ محکمہ صحت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ جدہ سے کراچی آنیوالے 50 سالہ شخص کا تعلق مینگورہ سوات، 27 سالہ مسافر کا تعلق میرپور ماتھیلو ضلع گھوٹکی سے ہے جبکہ ریاض سے آنیوالے 22 سالہ مسافر کا تعلق مینگورہ سوات اور 40 سالہ مسافر کا تعلق رحیم یار خان سے ہے۔ محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ ریاض سے آنیوالا پانچواں مسافر 22 سالہ شخص چارسدہ کا رہائشی ہے، 68 سالہ چھٹا مسافر جیکب آباد کا رہائشی اور جدہ سے کراچی آیا ہے۔