12 April 2024

Homeتازہ تریننگراں وزیر آئی ٹی کی عالمی اقتصادی فورم میں شرکت، عالمی تنظیمی عہدیداران سے ملاقات

نگراں وزیر آئی ٹی کی عالمی اقتصادی فورم میں شرکت، عالمی تنظیمی عہدیداران سے ملاقات

ڈاکٹر عمر سیف/ گوگل اینڈ عالمی اقتصادی فورم

نگراں وزیر آئی ٹی کی عالمی اقتصادی فورم میں شرکت، عالمی تنظیمی عہدیداران سے ملاقات

اسلام آباد:( سنو نیوز) نگراں وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے سوئٹزرلینڈ میں گوگل اینڈ عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کی، ڈاووس میں 15 سے 19 جنوری 2024 تک جاری اجلاس میں وزیراعظم پاکستان سمیت عالمی رہنما شریک ہوئے۔

ڈاکٹر عمر سیف کی بین الاقوامی اداروں، عالمی تنظیمی عہدیداران سے اہم سائیڈ لائن ملاقاتیں بھی ہوئیں، ڈیجیٹل پاکستان برانڈ عالمی سطح پر متعارف کرانے کیلئے وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کی کوششیں جاری ہیں۔

ڈاکٹر عمر سیف کی سیکریٹری جنرل ڈی سی او دیمہ الیحییٰ سے ملاقات میں ڈیجیٹل تعاون پر مفید گفتگو ہوئی، ڈاکٹر سیف کی قطر کے وزیر آئی ٹی محمد بن علی اور روانڈا کی وزیر کمیونیکیشن پاؤلا انگیبری سے بھی دوطرفہ تعاون پر گفتگو ہوئی۔

نگران وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ پاکستان سٹارٹ اپس فنڈ میں تعاون، رکن ممالک کے مابین مشترکہ کلاؤڈ سروسز پر اہم پیش رفت متوقع ہے، ڈی سی او ممالک میں مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کے فروغ پر اتفاق کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

ڈیجیٹلائزیشن کو بڑھانے کیلئے پاک حج ایپلیکیشن کا اجرا کیا گیا: ڈاکٹرعمر سیف


ڈاکٹر عمر سیف کا مزید کہنا تھا کہ گوگل ہاؤس کا دورہ، نائب صدر بہشاد بہزادی سے ملاقات میں جنریٹیو اے آئی ٹیکنالوجی پر تفصیلی گفتگو ہوئی ہے،پاکستان میں سرکاری و نجی سطح پر آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے بہتر استعمال کیلئے دوطرفہ تعاون پر اتفاق کیا گیا، وزارت آئی ٹی اور گوگل کے اشتراک سے پاکستان میں کئی منصوبے جاری ہیں۔

نگران وزیر کا کہنا تھا کہ انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی میں ڈی سی او ممالک اور گوگل ہرممکن تعاون کیلئے تیار ہیں، عالمی اداروں کو بتارہے ہیں کہ پاکستان مستقبل قریب میں ‘ڈیجیٹل حب’ بننے جا رہا ہے، فری لانسنگ، اسکل ڈویلپمنٹ اور ای کامرس میں پاکستانی ذہانت کی دنیا معترف ہورہی ہے۔

Share With:
Rate This Article