ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ
Image

کراچی:(سنو نیوز) کرنسی مارکیٹ میں ڈالر نے روپے کی مزاحمت توڑ دی ،پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں آج معمولی اضافہ ۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر 1 پیسے مہنگا ہوا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ 280 روپے 25 پیسے تھا۔انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 280 روپے 24 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب ملک میں غیر یقینی سیاسی صورتحال سے سرمایہ کار پریشان ہوگئے جس کے باعث کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی حصص بازار ریڈ زون میں رہا،اس دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں پانچ سو بتیس پوائنٹس کی مندی رہی۔

کاروباری انڈیکس چونسٹھ ہزار کی نفسیاتی حد بھی برقرار نہ رکھ سکااوراختتام پر انڈیکس تریسٹھ ہزار سات سو سینتیس پر بند ہوا ۔مارکیٹ میں چالیس کروڑ حصص کی تجارت ہوئی۔

گذشتہ روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے کاروباری ہفتے کے آغازپر سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی تھی، 100 انڈیکس 476 پوائنٹس اضافے سے 65114 کی سطح پر ٹریڈ کیا تاہم کاروباری اختتام پر صرف اڑتیس کروڑ حصص کا کاروبار ہوا، ہنڈرڈ انڈیکس میں تین سو اڑسٹھ پوائنٹس کی مندی سے ٹریڈرزکا چونسٹھ ارب روپے کا نقصان ہوا تھا۔

گذشتہ ہفتے سٹاک مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیاں محدود رہیں، ہنڈرڈ انڈیکس میں 122 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، 80 ارب روپے کی انویسٹمنٹ پر سرمایہ کاروں نے 80 ارب روپے ہی منافع کمایا۔

مارکیٹ میں 80 ارب روپے کی سرمایہ کاری پر ٹریڈرز نے 80 ارب روپے کا ہی منافع کمایا، کاروباری حجم 2 ارب 80 کروڑ حصص رہا،مجموعی حصص کی مالیت 9 ہزار 453 ارب روپے پر پہنچ گئی۔

رواں ہفتے سٹاک مارکیٹ میں 2 کروڑ 83 لاکھ ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری آئی، بیرونی انویسٹرز نے 2 کروڑ 64 لاکھ ڈالر کے حصص فروخت کئے،نیٹ فارن انویسٹمنٹ کا حجم 18 لاکھ 70 ہزار ڈالر رہا۔

مزید پڑھیں

https://sunonews.tv/15/01/2024/pakistan/64710/  

دوسری جانب گذشتہ روز مقامی مارکیٹ میں سونا 450 روپے فی تولہ مہنگا ہوگیا، فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 17 ہزار 900 روپے کا ہو گیا، 10 گرام سونا 386 روپے اضافے سے 186814 روپے کا ہوگیا۔

دس گرام 22 قراط سونا 1 لاکھ 71 ہزار 246 روپے کا ہوگیا، عالمی منڈی میں سونا 7 ڈالر مہنگا ہو گیا، دبئی بلین مارکیٹ میں سونا 2075 ڈالر فی اونس ہوگیا۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage