یوٹیوبر کو خواجہ سرا سیاستدان کا تمسخر اڑانا مہنگا پڑ گیا
Image
نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت میں ایک یوٹیوبر کو خواجہ سرا سیاستدان کا تمسخر اڑانے پر عدالت نے 50 لاکھ روپے ہرجانہ کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جومائیکل پروین نامی یوٹیوبر نے اپسرا ریڈی کے خلاف ہتک آمیز ویڈیو بنائی تھی اور اس کا تمسخر اڑایا تھا۔ اپسرا ریڈی ایک خواجہ سرا سیلبرٹی اور سیاستدان ہیں۔ وہ سیاسی جماعت ’اے آئی اے ڈی ایم کے‘ کی ترجمان ہیں۔ یہ بھی پڑھیں https://sunonews.tv/15/01/2024/technology/64706/ رپورٹ کے مطابق اپسرا ریڈی نے یوٹیوبر کے خلاف مدراس ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا، جہاں سے گزشتہ روز یوٹیوبر کے خلاف فیصلہ آیا ہے اور عدالت عالیہ نے یوٹیوبر کو حکم دیا ہے کہ وہ اپسرر ریڈی کو ہرجانے کے طور پر 50 لاکھ روپے ادا کرے۔ اپسرا ریڈی نے عدالت میں بتایا کہ اس یوٹیوبر نے 2017ء میں اسے اپنے ساتھ کام کرنے کی آفر کی تھی جو اس نے ٹھکرا دی۔ اس کے بعد سے یوٹیوبراکثر اس کے خلاف ویڈیوز میں ہتک آمیز جملے بولتا اور اس کی تضحیک کر تا رہتا ہے۔ اپسرا ریڈی کی طرف سے ثبوت کے طور پر یوٹیوبر کی کئی ویڈیوز عدالت میں پیش کی گئیں۔