نئے سال پر آئی فون کی قیمت میں زبردست کمی
1/16/2024 4:34
دبئی:(ویب ڈیسک) آئی فون بنانے والی دنیا کی مشہور کمپنی ایپل نے اپنے صارفین کیلئے بڑا اعلان کر دیا ہے، ایپل کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری ہے کہ آئی فون 15 کی قیمت میں زبردست رعایت کر دی گئی ہے۔
دنیا کی سب سے بڑی سمارٹ فون کمپنی اپیل نے مارکیٹ میں بڑھتے ہوئے مسابقتی دباؤ کے درمیان چین میں اپنے آئی فونز پر شاندار رعایتیں پیش دے رہی ہے جس سے قیمتوں میں 500 یو آن تک کمی ہو گی۔
امریکی ٹیک کمپنی کی چینی ویب سائٹ پر کچھ آئی فونز کی قیمتوں میں 5 فیصد کمی دیکھی گئی ہے، نئے سال کے آغاز پر وقتی پروموشن کے لیے 18 سے 21 جنوری تک رعایتی قیمت کی پیشکش کی گئی ہے جب کہ فروری کے وسط تک اس آفر کو بڑھایا جاسکتا ہے۔
ایپل کے تازہ ترین آئی فون 15 سیریز کے ہینڈ سیٹس کی فروخت چین میں پچھلے ماڈلز سے کہیں زیادہ خراب رہی ہے، مقامی حریف جیسے کہ ہواوے ٹیکنالوجیز اور ایکزومی مسابقتی ماڈل پیش کر رہے ہیں جس سے مارکیٹ میں مسابقت کا رجحان ہے۔
مزید پڑھیں
https://sunonews.tv/15/01/2024/latest/64609/
خیال رہے کہ چین میں کچھ کمپنیاں اور سرکاری محکمے عملے کے ایپل ڈیوائسز کے استعمال کو محدود کر رہے ہیں جو کہ سیکیورٹی کی بنیاد پر چینی ایپس پر امریکی حکومت کی پابندیوں کی عکاسی کرتے ہیں۔
ایک سال پہلے کی اسی مدت کے مقابلے میں 2024 کے پہلے ہفتے میں چینی آئی فون کی فروخت میں 30 فیصد کمی واقع ہوئی ہے، لوگ نئے آئی فون 15 پرو کی ڈیمانڈ کرتے ہیں کیونکہ ایپل کا نیا آئی فون پندرہ 22 ستمبر 2023 کو شنگھائی چین میں ایپل سٹور پر باضابطہ طور پر فروخت ہوا تھا۔
ایپل نے سالوں میں اپنے تازہ ترین آئی فونز کی قیمتوں میں کمی نہیں کی جب کہ حالیہ قیمتوں میں کٹوتی اس وقت ہوئی جب اس نے ستمبر میں لانچ ہونے والے آئی فون 15 سیریز کی قیمتیں نہ بڑھا کر مارکیٹ کو حیران کر دیا۔
آن لائن شاپنگ پلیٹ فارمز سال کے آغاز سے آئی فون 15 اور آئی فون 15 پرو کی قیمتوں میں 16 فیصد تک کمی کر رہے ہیں۔
ضرور پڑھیں
گرین لینڈ میں کون سا خزانہ چھپا ہوا ، جس پر ٹرمپ کی نظر ہے؟
January, 14 2025
تاریخ کے 50 عظیم ترین کھلاڑیوں کی فہرست جاری، ایک پاکستانی بھی شامل
January, 12 2025
ٹیکنالوجی کا شاہکار، بجلی کے بغیر چلنے والا ٹی وی ایجاد
January, 12 2025
اوورسیز پاکستانی کی شادی میں خصوصی کنٹینر کا اہتمام، نوٹوں کی برسات
January, 12 2025
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage