12 April 2024

Homeتازہ ترینفیفا ’پلیئر آف دی ایئر‘ کا ایوارڈ لیونل میسی کے نام

فیفا ’پلیئر آف دی ایئر‘ کا ایوارڈ لیونل میسی کے نام

لیونل میسی

فیفا ’پلیئر آف دی ایئر‘ کا ایوارڈ لیونل میسی کے نام

دبئی:(ویب ڈیسک) فیفا نے پلیئر آف دی ایئر کا اعلان کر دیا، فیفا کا ’پلیئر آف دی ایئر‘ ایوارڈ لیونل میسی نے حاصل کر لیا، غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹس کے مطابق ارجنٹائن کے لیونل میسی کو تیسری مرتبہ فیفا پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔


سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو 2016 اور 2017 میں بھی یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں، ناروے کے ایرلنگ ہالینڈ ، فرانس کے ایمباپے کو ایوارڈ کیلئے شارٹ لسٹ کیا گیا تھا۔ فیفا پلیئرآف دی ایئر ایورڈ 2023 کی تقریب میں میسی موجود نہیں تھے۔


دوسری جانب سپین کی بونماٹی نے ویمنز پلیئرز آف دی ایئر ایوارڈ اپنے نام کر لیا اور سپین کے پیپ گارڈیولا کو 2023 کا بہترین فیفا مینز کوچ قرار دیا گیا۔


برطانیہ کی سارینا ویگ مین کو بہترین فیفا کوچ ویمنز کا ایوارڈ دیا گیا۔

Share With:
Rate This Article