فاطمہ آفندی اور کنور ارسلان کے گھر میں آگ لگ گئی
Image
کراچی:(ویب ڈیسک) کراچی پاکستان کے معروف اداکارہ فاطمہ آفندی اور ان کے شوہر کنور ارسلان کے گھر میں آگ لگ گئی جس سے ان کے کئی مداح پریشان ہوگئے۔ اداکار ارسلان کنور نے انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ ان کے گھر میں آگ لگ گئی تھی تاہم انہوں نے آگ لگنے کی وجہ نہیں بتائی۔ انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری میں آگ سے جل جانے والے گھر کے حصے کی صفائی کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے آگ لگنے سے متعلق مداحوں کو بتایا۔ اداکار نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور ان کے تمام اہل خانہ محفوظ اور خیریت سے ہیں ساتھ ہی انہوں نے مداحوں سے دعائوں میں یاد رکھنے کی التجا بھی کی۔
 
View this post on Instagram
 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

اداکار ارسلان کنور نے یہ نہیں بتایا کہ آگ لگنے سے ان کے گھر میں کیا نقصان ہوا اور آگ کس طرح لگی؟ تاہم ان کی جانب سے اسٹوری شیئر کیے جانے کے بعد ان کے مداح تشویش میں مبتلا ہوگئے۔
فاطمہ آفندی اور کنور ارسلان کے مداحوں نے ان کی خیریت کی دعائیں کرتے ہوئے ان سے آگ لگنے کی وجہ بھی دریافت کی لیکن اداکاروں نے اس متعلق کوئی بھی پوسٹ شیئر نہیں کی۔
 
View this post on Instagram
 

A post shared by FHM PAKISTAN (@fhmpakistan)

کنور ارسلان اور فاطمہ آفندی کے گھر میں آگ لگنے کے واقعے سے قبل گزشتہ برس منیب بٹ اور ایمن خان کے گھر میں سیوریج کا دھماکا بھی ہوا تھا اور اس پر بھی اداکاروں کے مداح پریشان دکھائی دیے تھے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage