روپیہ تگڑا، امریکی ڈالر مزید سستا
Image
کراچی: (سنو نیوز) سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال اور نئے ریکارڈ قائم ہونے کے بعد انٹر بینک سے اچھی خبر آگئی۔ انٹربینک میں ڈالر 41 پیسے سستا ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پر ہی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 41 پیسے سستا ہوا۔ انٹربینک میں ڈالر 283 روپے 10 پیسے کا ہوگیا۔ یہ بھی پڑھیں https://sunonews.tv/14/12/2023/business/59647/ دوسری جانب زرمبادلہ میں کمی کا پانچ ہفتوں سے جاری سلسلہ رک گیا، آٹھ دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر میں دس کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم بارہ ارب بیس کروڑ ڈالر پر پہنچ گیا ہے، سرکاری زرمبادلہ میں دو کروڑ جبکہ بینکوں کے غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹس میں آٹھ کروڑ ڈالر کا نمایاں اضافہ ہوا۔ بینکوں کے پاس پانچ ارب سولہ کروڑ جبکہ سرکاری زرمبادلہ اکاؤنٹ میں سات ارب چار کروڑ ڈالر موجود ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق گذشتہ ماہ سب سے بڑی 9 کروڑ 26 لاکھ ڈالر کی کمی بینکوں کے زرمبادلہ میں آئی، ایک ہفتے میں بینکوں کے ذخائر کا حجم 5 ارب 6 کروڑ 88 لاکھ ڈالر پر آ گیا۔ اس ہفتے سرکاری زرمبادلہ کروڑ 36 لاکھ ڈالر اضافے کے بعد ساڑھے سات ارب ڈالر پر پہنچ گئے۔ ملک کے مجموعی زرمبادلہ کی مالیت اب 12 ارب 57 کروڑ 66 لاکھ ڈالر رہ گئی تھی۔ درآمدی بل میں اضافے کے باعث زرمبادلہ میں تیزی سے کمی آ رہی ہے۔ اکتوبر میں پاکستان کو بیرونی تجارت میں 7 ارب ڈالر کا خسارہ ہوا ہے۔