نگران وزیراعظم کا بھارت میں اقلیتوں کے استحصال سے متعلق ڈوزیئر جاری
Image
اسلام آباد: (سنو نیوز) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے بھارت میں اقلیتوں کے استحصال سے متعلق ڈوزیئر جاری کر دیا۔ جس میں عیسائی کمیونٹی اور دیگر مذاہب کےعبادت گاہوں کی بے حرمتی کے واقعات کی تفصیلات شامل ہیں۔ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں سالوں سے اقلیتوں کے حقوق سلب کئے جا رہے ہیں، پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، پاکستان عالمی افق پر ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر ابھر رہا ہے۔ انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ ترقی کیلئے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر وقت کی ضرورت ہے، رائے عامہ کی ہمواری میں حکومتیں اہم کردار ادا کرتی ہیں، جدید دور میں پیش آنے والے چیلنجز سے نمٹنا ہوگا، پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط کرنے کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔ افغان رہنماؤں کے حالیہ بیانات کے بعد دہشتگردی میں تیزی معنی خیز ہے: نگران وزیراعظم انہوں نے کہا کہ چین کی معاشی ترقی کاسفر جاری ہے، چین نے معاشی طور پر ترقی کر کے دنیا کیلئے مثال قائم کی، عالمی امن کے لیے پاکستان اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، بھارت خطے میں تنازعات کو ہوا دینے کی کوشش کرتا ہے۔ نگران وزیراعظم نے کہا کہ جدید دورمیں روابط اور راہداریوں سے تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا، موسمیاتی تبدیلی مستقل خطرے کے طور پر ابھر کر سامنے آ رہی ہے، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنا کسی ایک ملک کیلئے ممکن نہیں، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مربوط تعاون کی ضرورت ہے، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے کیلئے اقوام عالم کو اقدامات کرنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین میں معصوم بچوں کو بربریت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، معصوم بچوں کے قتل سے اسرائیل اپنی جنونیت کو پورا کر رہا ہے، دنیا میں انصاف ہوتا ہوا نظر آنا چاہیے، مسئلہ کشمیر کو سنجیدہ بنیادوں پر حل کیا جانا ضروری ہے، مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادیں موجود ہیں، مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے بنیادی حقوق کا استحصال کیا جا رہا ہے، انسانیت کا استحصال کرنیوالا بھارت کیسے بڑی جمہوریت ہونے کا دعویٰ کرسکتا ہے۔ انوارالحق کاکڑ نے مزید کہا کہ افغانستان میں استحکام خطے کیلئے بہت ضروری ہے، افغانستان کے ساتھ ہمارے دیرینہ، دوستانہ اور برادرانہ تعلقات ہیں۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage