سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
کراچی:(سنو نیوز) مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا ہوگیا، فی تولہ سونا 2000 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 14 ہزار 800 روپے کی قیمت پر پہنچ گیا۔
دس گرام سونا 1714 روپے اضافے سے 1 لاکھ 84 ہزار 156 روپے کا ہو گیا ہے، عالمی منڈی میں سونا 23 ڈالر فی اونس مہنگا ہوا، سونے کے عالمی منڈی میں بھاؤ 1988 ڈالر فی اونس ہیں۔
گذشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا تھا، صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 1000 روپے مہنگا ہوگیا تھا، فی تولے سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 12 ہزار 800 روپے ہوگیا تھا۔
کل دس گرام سونا 858 روپے بڑھ کر 1 لاکھ 82 ہزار 442 روپے پر آ گیا تھا،عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں تیزی فی اونس سونا 5 ڈالر اضافے سے 1965 ڈالر کا ہوگیا تھا۔
گذشتہ روز صرافہ مارکیٹ کی جانب سے جاری ریٹس کے مطابق 10 گرام سونا 658 روپے اضافے سے 1 لاکھ 81 ہزار 584 جبکہ عالمی منڈی میں سونا 2 ڈالر بڑھ کر 1960 ڈالر فی اونس ہوگیا تھا۔
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 37 پیسے کمی آئی ہے، انٹربینک میں ڈالر 287 روپے 50 پیسے کا ہوگیا، گذشتہ روز ڈالر 287 روپے 87 پیسے پر بند ہوا تھا۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس 180 پوائنٹس اضافے سے 56846 کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ گذشتہ روز انٹربینک میں ڈالر روپے کے مقابلے 32 پیسے مہنگا ہوگیا تھا۔ انٹربینک میں ڈالر 287 روپے 87 پیسے پر بند ہوا تھا۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ امپورٹ بل اور دیگر ادائیگیوں کے سبب روپیہ دباؤ کا شکار ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 289 روپے پر مستحکم ہے، یورو 307 روپے پر برقرار ہے، برطانوی پاؤنڈ 356 روپے پر برقرار ہے، اماراتی درہم 10 پیسے اضافے سے 80 روپے پر آ گیا جبکہ سعودی ریال 20 پیسے اضافے سے 76 روپے 90 پیسے پر آ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: نگران حکومت نے آئی ایم ایف کا ایک اور مطالبہ مان لیا
گذشتہ روز ڈالر 287 روپے 55 پیسے پر بند ہوا تھا، کرنسی مارکیٹ میں روپے کی بے قدری کا تسلسل جاری ہے، گذشتہ روز انٹربینک میں ڈالر مزید 52 پیسے مہنگا ہو کر دو سو ستاسی روپے پچپن پیسے پر بند ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت ایک روپیہ اضافے کے بعد 289 روپے پر جا پہنچی تھی۔
دوسے ممالک کی کرنسیوں میں یورو 307 روپے پر برقرار رہا، برطانوی پاؤنڈ 50 پیسے کمی سے 356 روپے پر آ گیا تھا، اماراتی درہم 20 پیسے کم ہو کر 80.30 روپے پر آ گیا تھا جبکہ سعودی ریال 30 پیسے اضافے سے 77 روپے کا ہوگیا تھا۔