روس بھارت کو اینٹی ایئر کرافٹ میزائل فراہم کریگا
Image
ماسکو:(ویب ڈیسک) روس بھارت کو میزائل دے گا، روس نے بھارت کو ایگلا ایس ہینڈ ہیلڈ اینٹی کرافٹ میزائل فراہم کرنے کے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق روس کی سرکاری نیوز ایجنسی ’ٹاس‘ نے اسلحہ برآمد کرنے والی سرکاری کمپنی کے افسر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ماسکو نے اس لائسنس کے تحت انڈیامیں ہتھیار کی پیداوار کی منظوری دیدی ہے۔ ایگلاایس ایک پورٹیبل دفاعی نظام ہے، جس میں ایک فرد یا عملہ دشمن کے طیارے کو گرانے کیلئے فائرکر سکتا ہے،ذرائع کے مطابق ریاستی اسلحہ برآمد کرنیوالے روزون بورون ایکسپورٹ کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہم پہلے ہی بھارتی پرائیوٹ کمپنی کیساتھ متعلقہ دستاویز پر دستخط کر چکے ہیں اور اب ہم بھارت میں ایگلاایس مین پیڈز کی پیداوار کی تیاری کر رہے ہیں۔ بھارت دنیا کا سب سے بڑا اسلحہ درآمد کرنے والا ملک ہے اور یوکرین جنگ کیوجہ سے روس اپنی فوجی ساکھ کو پہنچنے والے نقصان کے باوجود بھارت کاسب سے بڑا سپلائر ہے ،اس سے متعلق کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں کہ ان ہتھیاروں کی ممکنہ پیداوار کب سے شروع ہوگی اور کونسی بھارتی کمپنیاں اس میں شامل ہیں۔ سٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس انسٹیٹیوٹ کی رپورٹ کے مطابق 2018 سے 2022 کے درمیان بھارت کی اسلحے کی درآمدات میں روس کا حصہ 45 فیصد رہا، فرانس نے 29 فیصد اور امریکا نے 11 فیصد اسلحہ انڈیا کو فراہم کیا۔ یہ بھی پڑھیں: شمالی کوریا نے روس کو جنگی سامان کی بڑی کھیپ بھیج دی روسی سرکاری خبر رساں ادارے ’ریا‘ کا کہنا ہے کہ الیگزینڈر میخییف کا اس سے قبل کہنا تھا کہ روزون بورون ایکسپورٹ بھارتی پبلک اور پرائیوٹ اداروں کیساتھ کام کر رہا ہے تاکہ ہتھیاروں کی مشترکہ پیداوار کا انتظام کرسکے اور اسے موجودہ بھارتی فلیٹ میں ضم کر سکیں۔ الیگزینڈر میخییف نے مزید کہا کہ روزورن بورون ایکسپورٹ اور بھارتی پارٹنر نے نئی دہلی کو ایس یو30 ایم کے آئی جنگی طیارے، ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور شیلز فرہم کیے ہیں،رواں سال 2023کے آغاز میں بھی روس اور انڈیا نے مشترکہ طور پر ’اے کے203 کلاشنکوف رائفلز‘ کی پیداوار کا بھی آغاز کیا تھا۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage