10 December 2023

Homeتازہ ترینکرکٹ ورلڈ کپ:نیوزی لینڈ کو شکست ،بھارت فائنل میں پہنچ گیا

کرکٹ ورلڈ کپ:نیوزی لینڈ کو شکست ،بھارت فائنل میں پہنچ گیا

محمد شامی کا وکٹ لینے پر فاتحانہ انداز

کرکٹ ورلڈ کپ:نیوزی لینڈ کو شکست ،بھارت فائنل میں پہنچ گیا

ممبئی: (سنونیوز) کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 70 رنز سے شکست دے دی،محمد شامی  57 رنز کے عوض 7 وکٹیں حاصل کرکے نمایاں رہے۔

India vs Newzealand Live Score Updates – Cricket World Cup 2023

کیوی اوپنرز کی جانب سے پراعتماد بلے بازی کا آغاز کیا گیا،پہلے اوور میں بمراہ کو 2 چوکے لگے جس کے بعد دونوں بلے بازوں نے بائونڈریاں لگانے کا سلسلہ شروع کیا۔5 اوورز مکمل ہونے پر نیوزی لینڈ نے 1 وکٹ  کے نقصان پر 30 رنزبنائے۔

محمد شامی نے پہلے اوور کی پہلی گیند پر ڈیون کوونے کی وکٹ حاصل کی جس کے بعد ان کی گیند پر رویندرا بھی پویلین لوٹے۔۔نیوزی لینڈ کے کپتان کیم ولیمسن 69 رنز بناکر محمد شامی کی گیند پر کیچ آئوٹ ہوگئے جبکہ اگلی گیند پر نئے آنے والے بلے باز ٹام لیتھم بنا کھاتہ کھولے محمد شامی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیرل مچل نے شاندار مزاحمت کا مظاہرہ کیا،انہوں نے 7 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 134 رنز بنائے جبکہ کین ولیمسن نے 69 رنز بنائے۔نیوزی لیںڈ کا لوئر مڈل آرڈر بھارتی بائولنگ کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوا۔

محمد شامی نے بہترین بائولنگ کا مظاہرہ کیا،انہوں نے 57 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کی،جب کہ محمد سراج،کلدیپ یادیو اور جسپریت بمراہ کے حصے میں 1 1 وکٹ آئی۔

بھارتی اوپنر کپتان روہت شرما ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کرکے 29 گیندوں پر 47 رنز بناکر پویلین لوٹے، ان کی وکٹ ساؤتھی نے لی۔ جبکہ وکٹ کے دوسری جانب کھیل رہے شبمن گل ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر واپس گئے تاہم اننگز کے اختتام سے پہلے وہ دوبارہ بلے بازی کرنے آئے۔

ویرات کوہلی 117 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے سائوتھی کی گیند پر کیچ آئوٹ ہوگئے۔ویرات کوہلی نے ممبئی کے وانکھیڈے سٹیڈیم میں اپنے کیرئیر کی 50ویں سنچری سکور کی جس کے بعد وہ ون ڈے میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں،اس سے قبل سچن ٹنڈولکر نے ون ڈے میں 49 سنچریاں بنا رکھی تھیں۔

شریاس ائیر105 جبکہ سوریا کمار 1 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔شبمن گل 80 اور کے ایل راہول 39 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم سائوتھی نے 3 جبکہ ٹرینٹ بولٹ نے 1 وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں:ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا

ورلڈ کپ 2019ء کے سیمی فائنل میں بھی دونوں ٹیمیں آمنے سامنے آئیں جہاں کیویز نے 18 رنز سے کامیابی حاصل کی، نیوزی لینڈ کو شکست دینے کے بعد بھارت فائنل میں پہنچ گیا ہے جبکہ کل سائوتھ افریقا اور آسٹریلیا کے درمیان فائنل کی جنگ لڑی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: انڈیا نیوزی لینڈ سیمی فائنل، بی سی سی آئی پر پچ تبدیل کرنیکا الزام

Share With:
Rate This Article