29 November 2023

Homeتازہ ترینڈالر کی قدر میں کمی

ڈالر کی قدر میں کمی

ڈالر کی قدر میں کمی

ڈالر کی قدر میں کمی

کراچی:(سنو نیوز) انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 37 پیسے کمی آئی ہے، انٹربینک میں ڈالر 287 روپے 50 پیسے کا ہوگیا، گذشتہ روز ڈالر 287 روپے 87 پیسے پر بند ہوا تھا۔

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس 180 پوائنٹس اضافے سے 56846 کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔

گذشتہ روز انٹربینک میں ڈالر روپے کے مقابلے 32 پیسے مہنگا ہوگیا تھا۔ انٹربینک میں ڈالر 287 روپے 87 پیسے پر بند ہوا تھا۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ امپورٹ بل اور دیگر ادائیگیوں کے سبب روپیہ دباؤ کا شکار ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 289 روپے پر مستحکم ہے، یورو 307 روپے پر برقرار ہے، برطانوی پاؤنڈ 356 روپے پر برقرار ہے، اماراتی درہم 10 پیسے اضافے سے 80 روپے پر آ گیا جبکہ سعودی ریال 20 پیسے اضافے سے 76 روپے 90 پیسے پر آ گیا۔

گذشتہ روز ڈالر 287 روپے 55 پیسے پر بند ہوا تھا، کرنسی مارکیٹ میں روپے کی بے قدری کا تسلسل جاری ہے، گذشتہ روز انٹربینک میں ڈالر مزید 52 پیسے مہنگا ہو کر دو سو ستاسی روپے پچپن پیسے پر بند ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت ایک روپیہ اضافے کے بعد 289 روپے پر جا پہنچی تھی۔

دوسے ممالک کی کرنسیوں میں یورو 307 روپے پر برقرار رہا، برطانوی پاؤنڈ 50 پیسے کمی سے 356 روپے پر آ گیا تھا، اماراتی درہم 20 پیسے کم ہو کر 80.30 روپے پر آ گیا تھا جبکہ سعودی ریال 30 پیسے اضافے سے 77 روپے کا ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں اضافہ

دوسری جانب بینکوں کے ڈپازٹس اور سرمایہ کاری میں مسلسل اضافہ ہوا تھا، سالانہ اور ماہانہ بنیادوں پر بینکوں کے ڈپازٹس میں اضافہ ہوا، اکتوبر میں بینک ڈپازٹس 17.8 فیصد سالانہ اضافے سے 26.39 کھرب روپے پر پہنچ گئے۔

اکتوبر 2022 ء میں بینکوں کے ڈپازٹس 22.4 کھرب روپے رہے تھے، ماہانہ بنیادوں پر بینک ڈپازٹس میں 0.3 فیصد اضافہ رہا، ستمبر 2023 میں 26.31 کھرب روپے بینکوں میں ڈپازٹ ہوئے تھے۔

بینکوں کی سرمایہ میں بھی سالانہ 27.1 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا،اکتوبر 2023 میں 23.23 کھرب روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ۔

Share With:
Rate This Article