انڈیا نیوزی لینڈ سیمی فائنل، بی سی سی آئی پر پچ تبدیل کرنیکا الزام
لاہور:(ویب ڈیسک) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں آج پہلا سیمی فائنل انڈیا اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلا جانا ہے مگر میچ شروع ہونے سے پہلے ہی سیمی فائنل تنازعات کا شکار ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارت پر ممبئی میں نیوزی لینڈ کے ساتھ سیمی فائنل میچ کے لیے پچ کو تبدیل کرنے کا الزام ہے، بھارت نے اپنے سپنرز کی مدد کے لیے آئی سی سی معاہدے کے خلاف ورزی کی ہے ، کرکٹ ورلڈ کپ میں آج ہندوستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہے۔
عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ہندوستانی بورڈ نے سیمی فائنل مقابلے کے لیے پچ کو تبدیل کر دیا ہے، سیمی فائنل کا میچ ایک ایسی پچ پر ہونا ہے جو پہلے ہی دو بار استعمال ہو چکی ہے، ذرائع کے مطابق بھارتی بورڈ نے ممبئی میں نیوزی لینڈ کے خلاف آئی سی سی کی اجازت کے بغیر اپنی ٹیم کے سیمی فائنل کے لیے پچ کو تبدیل کر دیا ہے۔
My story about India’s pitch switch ahead of today’s semi-final v NZ in Mumbai. It was supposed to be played on a fresh surface. Instead, it’s been moved to a pitch already used twice. ICC pitch consultant Andy Atkinson is not happy. Same could happen for the final. https://t.co/k5rrIjh3ZX
— Lawrence Booth (@BoothCricket) November 15, 2023
آئی سی سی ایونٹس میں پچز گورننگ باڈی کے کنسلٹنٹ اینڈی ایٹکنسن کی نگرانی میں تیار کی جاتی ہیں جو ہوم بورڈ کے ساتھ پیشگی اتفاق کرتے ہیں کہ ہر گیم کے لیے سکوائر پر نمبر والی کون سی سٹرپس استعمال کی جائیں گی، لیکن معلوم ہوا ہے کہ اس معاہدے کو نظر انداز کر دیا گیا ہے کیونکہ ٹورنامنٹ اپنے عروج پر پہنچ گیا ہے، سیمی فائنل سیٹ ایک ایسی پچ پر ہونا ہے جو پہلے ہی دو بار استعمال ہو چکی ہے۔
ممکنہ طور پر ہندوستان ایسی پیچ بنا کر اپنے سپنرز کی مدد کر رہا ہے لیکن یہاں ذرائع کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے اس معاہدے کو نظر انداز کر دیا گیا ہے کیونکہ ٹورنامنٹ اپنے عروج پر پہنچ گیا ہے، سیمی فائنل ایک ایسی پچ پر ہونا ہے جو پہلے ہی دو بار استعمال ہو چکی ہے۔
ممبئی کے وانکھیڑے سٹیڈیم میں آج کے کھیل کے لیے پچ نمبر 7 استعمال ہونی چاہیے تھی یہ بالکل تازہ پچ ہے جو پہلے کسی میچ میں بھی استعمال نہیں ہوئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان سیمی فائنل اسٹیڈیم کی پچ نمبر 7 پر ہونا تھا جس پر ابھی تک ورلڈ کپ کا کوئی میچ نہیں کھیلا گیا، بھارتی بورڈ نے پچ نمبر6 پر میچ کرانے کا فیصلہ کیا جس پر پہلے ہی 2 میچ کھیلے جا چکے ہیں۔
ایک رپورٹ کے مطابق پچ نمبر 6 پر بھارت کا سری لنکا اور انگلینڈ کا جنوبی افریقا سے میچ ہوا تھا، پچ نمبر 6 پر بھارت نے سری لنکن ٹیم کو 55 رنز پر آؤٹ کر کے یک طرفہ میچ اپنے نام کیا تھا۔
برطانوی ادارے کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ فائنل میں پہنچنے کی صورت میں بھارتی بورڈ کی جانب سے نریندرا مودی سٹیڈیم احمد آباد کی پچ بھی مرضی سے تبدیل کی جاسکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز 50 سے زائد بی سی سی آئی اور آئی سی سی کے عہدیداروں کے ایک گروپ میں ایک واٹس ایپ پیغام گردش کر رہا تھا جس نے تصدیق کی کہ پہلا سیمی فائنل پچ نمبر 6 پر منتقل کر دیا گیا ہے، جو پہلے ہی انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے علاوہ بھارت اور سری لنکا کے درمیان میچ میں استعمال ہو چکی ہے۔
EXCLUSIVE 🚨 #CWC2023 STORM as India accused of switching pitch for semi-final against New Zealand against ICC agreement to aid their spinners
— Mail Sport (@MailSport) November 14, 2023
اٹکنسن نے ایک ای میل میں دعویٰ کیا کہ پچ میں تبدیلیاں مناسب اطلاع یا پیشگی اطلاع کے بغیر کی گئی ہیں، معاملہ اس وجہ سے پیچیدہ ہو گیا کہ انہیں مقام پر آئی سی سی کے سینئر ایونٹس مینیجر نے بتایا کہ وہاں 14 اکتوبر کو ہندوستان بمقابلہ پاکستان کا میچ شیڈول کے مطابق پچ نمبر 7 پر ہوا تھا جبکہ یہ حقیقت میں پچ نمبر 5 پر ہوا تھا۔
جب انہوں نے پوچھا کہ مختلف تبدیلیوں کی اجازت کس نے دی تو بی سی سی آئی نے کہا کہ یہ گجرات کرکٹ ایسوسی ایشن ہے جبکہ جی سی اے نے دعویٰ کیا کہ وہ بی سی سی آئی کی ہدایات کے تحت کام کر رہے ہیں۔ بی سی سی آئی کے ترجمان نے کہا ہے آئی سی سی کا آزاد پچ کنسلٹنٹ میزبان اور مقامات کے ساتھ ان کی مجوزہ پچ پر کام کرتا ہے اور یہ عمل اس طوالت اور نوعیت کے ایونٹ کے دوران جاری رہتا ہے۔