ورلڈ سکس ریڈ سنوکر چیمپئن شپ: احسن رمضان کی سیمی فائنل میں انٹری
Image
دوحا:(ویب ڈیسک) پاکستان کے احسن رمضان سنوکر کی دنیا میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہے ہیں، احسن رمضان ورلڈ سکس ریڈ سنوکر چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں، ٹاپ فور میں شامل ہونے کے سبب وہ کانسی کے تمغےکے حقدار بھی ہوگئے ہیں۔ دوحا میں جاری ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان کے احسن رمضان کا مقابلہ بحرین کے حبیب صباح سے ہوا،بیسٹ آف نائن کے اس مقابلے میں احسن رمضان نے مخالف کھلاڑی کیخلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ احسن رمضان نے حریف کو دو کے مقابلے میں پانچ فریم سے شکست دی اور ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی، اس سے قبل احسن رمضان نے پری کوارٹر فائنل میں بھارت کے معروف کیوسٹ پنکج ایڈوانی کو پانچ صفر سے مات دی تھی۔ اس سے قبل پاکستانی کھلاڑی احسن رمضان نے ایشین انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ بھی جیتی تھیئ، احسن رمضان نے فائنل میں ایران کے کھلاڑی کو ہرایا تھا۔ انڈر 21 میں احسن رمضان نے فائنل میچ میں ایران کے کھلاڑی ملاد پورالی کو 5 کے مقابلے میں 2 سیٹ سے شکست دی تھی۔ پاکستانی کیوئسٹ نے شروع کے 4 فریمز جیتے جس کے بعد ایرانی کھلاڑی نے 2 فریمز جیتے، 7 ویں فریم میں پاکستانی کھلاڑی احسن رمضان نے مخالف کھلاڑی کو آؤٹ کلاس کرکے کامیابی اپنے نام کی۔ یہ بھی پڑھیں: سنوکر چیمپئن احسن رمضان کی گرفتاری کا معاملہ احسن رمضان نے مخالف کھلاڑی سے فائنل میچ 46-48، 5-70، 6-61، 29-62، 71-30، 67-55 اور 27-101 سے جیتا تھا۔ پاکستانی کھلاڑی احسن رمضان ایشین انڈر 21 چیمپئن شپ اپنے نام کرنے والے پہلے پاکستانی کیوئیسٹ ہیں، قبل پاکستانی کھلاڑی فرحان مرزا 2 دفعہ جبکہ حارث طاہر اور ماجد علی ایک ایک مرتبہ فائنل کھیل چکے ہیں۔ احسن رمضان نے ایشین انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں بھی ایرانی کھلاڑی تیرداد آزادی پور کو شکست دی تھی، احسن رمضان نے ایرانی کیوئسٹ کے خلاف بیسٹ آف 7 سیمی فائنل 4-2 سے جیتا تھا۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage