حریم شاہ کو بڑی آفر
لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کو بڑی آفر آگئی، حریم شاہ کو انڈیا کے مقبول ترین شو بگ باس سیزن 17میں شامل ہونے کی پیشکش کی گئی ہے۔
ٹک ٹاکر حریم شاہ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کو بھارت کے نجی چینل سے مشہور ترین شو بگ باس کی پیشکش ہوئی، ٹک ٹاکر نے ایکس پر تصویر پوسٹ کرتے ہوئے اپنے صارفین سے یہ خبر شیئر کی جوکہ بھارتی شو بگ باس کے سیزن 17 کے حوالے سے تھی۔
حریم شاہ نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ مجھے بگ باس کے سیزن 17 کیلئے بُلایا گیا ہے، حریم شاہ نے صارفین سے اُنکی رائے دریافت کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا میں اس پیشکش کو قبول کرکے بگ باس میں چلی جاوْں؟۔
Bigg Boss 17 walon ny bulaya hai .. jaun ya na jaun? 🤔 @ColorsTV pic.twitter.com/Co2248vEcb
— Hareem Shah (@_Hareem_Shah) November 15, 2023
صارفین نے حریم شاہ کے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر پوچھے جانے وا لے سوال کے دلچسپ اور عجیب جوابات دیے۔
سوال کا جواب دیتے ہوئے ایک صارف نے کہا کہ بگ باس میں جا کر پاکستان کا نام روشن کرو۔
ایک نے کہا کہ اگر آپ وہاں جائیں گی تو بگ باس والے کہاں جائیں گے۔
Aap big boss main jayen gi to Big boss waly kahan jayen gay 😁🤭🤣 https://t.co/PF8hM159gq
— Blue Sapphire (@Bluesap26) November 15, 2023
ایک صارف کا کہنا تھا کہ وہاں جا کے بھی تباہی مچا دو۔
Jao udr b tbahi macha do ja k
— abdul waqas (@abdulwaqas463) November 15, 2023
ایک ایکس صارف نے کہا کہ جائو اور سلمان خان کی بھی کوئی ویڈیولیکر آئو۔
pata chly kuch arsy baad Salaman bhaik audio/video leaks internet py ghoom rhy ho😂😂
— Chilli Milli🌶️👽 (@Maryam_Rajpo0t) November 15, 2023
ایک صارف نے کہا کہ پہلے 16 سیزن آپ کے بغیر کیسے ہو گئے۔
میں تو یہ سوچ رہا ہوں پہلے والے 16 آپ کے بغیر کیسے ہو گئے🤔🤔
— Adnan Haider (@adnansiddiq92) November 15, 2023
خیال رہےکہ حریم شاہ سوشل میڈیا پر ویڈیو لیک کرنے کیوجہ سے مشہور ہیں، اُنہوں نے ماضی میں پاکستانی سیاستدان اور معروف شخصیات کی ویڈیوز لیک کی ہیں۔
جہاں تک بھارت کے مقبول ترین شو بگ باس کی بات ہے تو ان کےسیزن 17 کا آغاز گذشتہ ماہ 15 اکتوبر سے ہوا تھا، اب تک اس شو کی 30 اقساط نشر ہوگئی ہیں۔