انڈین اداکارہ تبو کس پاکستانی کی بیٹی ہیں؟
11/15/2023 6:16
دہلی:(ویب ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ تبو نے اپنی جاندار اداکاری کے باعث دنیا بھر میں شہرت پائی ہے، اداکارہ تبو ایک پاکستانی اداکار کی بیٹی ہیں۔
انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ “تبو” کے والد جمال ہاشمی ماضی میں ایک معروف پاکستانی اداکار تھے، 1970 میں پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف پروڈیوسر اور ہدایت کار علی آفان صدیقی کو اپنی فلم کیلئے ایک چہرے کی تلاش تھی جو پہلے کبھی کسی فلم میں نظر نہ آیا ہو، اسی دوران اُنہیں جمال ہاشمی کا معلوم ہوا اور اُنہوں نے اپنی فلم کیلئے جمال ہاشمی کا انتخاب کرلیا۔
علی آفان صدیقی کی فلم سزا نے ریلیز کے بعد خوب مقبولیت حاصل کی جسکے بعد جمال ہاشمی کا نام فلمی دُنیا میں جمیل ہاشمی رکھ دیا گیا۔
جمال ہاشمی نے بھارتی شہر حیدرآباد کے مسلمان گھرانے میں رضوانہ نامی خاتون سے شادی کی، رضوانہ دراصل بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی کی رشتے دار تھیں، رضوانہ پیشہ ورانہ طور پر ٹیچر تھیں،جمال ہاشمی سے شادی کے بعد وہ اپنے شوہر کے ہمراہ پاکستان منتقل ہوگئیں اور پنجاب کے شہر لاہور میں رہنے لگیں۔
بعد ازاں جمال ہاشمی کی ازدواجی زندگی کافی مسائل کا شکار رہی کہ بات طلاق تک آگئی، اُس وقت تک جمال ہاشمی پاکستانی فلم انڈسٹری کو خیرباد کہہ کر بھارت منتقل ہوگئے تھے۔
جمال ہاشمی کے گھر دو بیٹیوں کی پیدائش ہوئی جن میں بالی ووڈ اداکارہ “تبو” اور اُن کی بہن فرح ناز شامل ہیں، “تبو” کا اصل نام تبسم فاطمہ ہاشمی ہے وہ 4 نومبر 1971 کو پیدا ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب گریمی ایوارڈز میں نامزد
تبو نے جب بھارتی فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تو اُنکے والد جمال ہاشمی اُنکے فلم انڈسٹری میں کام کرنے کے بےحد خلاف تھے، وہ نہیں چاہتے تھے کہ اُنکی بیٹیاں فلموں میں کام کریں لہٰذا وہ اپنی بیٹیوں کو چھوڑ کر گمنامی کی زندگی گزارنے لگے۔
بعدازاں تبو کی بہن فرح ناز نے اپنے والد کو ڈھونڈا اور اُنہیں اپنے ساتھ لے جانا چاہا لیکن اُنہوں نے یہی کہا کہ وہ اپنے گھر کی عورتوں کے فلموں میں کام کرنے کے سخت خلاف ہیں لہٰذا اُنہوں نے بیٹی کیساتھ جانے سے انکار کردیا۔
خیال رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ تبو نے انڈین فلم نگری میں اپنے کیرئیر کا آغاز 1994 میں پہلی فلم پہلا پہلا پیار سے کیا جسکے بعد انہوں نے اپنی جانداراداکاری کی بدولت فلم نگری میں اعلیٰ مقام بنایا ۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage