مس یونیورس پاکستان بننے والی ایریکا رابن کون؟
Image

کراچی:(ویب ڈیسک )گذشتہ روزماڈل ایریکا رابن ’مس یونیورس پاکستان‘ کا ٹائٹل جیتنے کے بعد نومبر میں ہونے والے عالمی مقابلہ حسن میں پہلی بار پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔71 سالوں سے منعقد ہونے والا عالمگیرشہرت یافتہ مقابلہ حسن میں پاکستانی تاریخ میں پہلی بار کوئی ماڈل پاکستان کی نمائندگی کرنے جارہی ہے،ایریکا رابن کون ہیں اور انہیں کس طرح مس یونیورس پاکستان بننے کا اعزاز حاصل ہوا؟

بین الاقوامی مقابلہ حسن دنیا کا سب سے معروف مقابلہ ہے جو 1952 سے مسلسل منعقد کیا جاتا ہے ،یہ ہرسال مختلف ممالک میں منعقد کیا جاتا ہے ۔ رواں سال مس یونیورس کا مقابلہ ایل سلواڈور میں نومبر میں منعقد ہونا ہے۔اس سال ہونے والے مس یونیورس مقابلے میں 90 سے زائد ممالک کی حسینائیں بھی شریک ہوں گی اور ان میں پہلی بار ایک پاکستانی ماڈل بھی شامل ہوں گی۔

مس یونیورس پاکستان کے لیے بنیادی طور پرپانچ ماڈلز کا انتخاب ہوا ،یریکا رابن نے چار دیگر حریف ماڈلز کو شکست دے کر مس یونیورس پاکستان کاتاج اپنے سر پہ رکھا۔ مقابلے میں شریک پاکستانی ماڈلز کو 200 سے زائد پاکستانی خواتین کے پول سے منتخب کیا گیا تھا۔

ٹائٹل جیتنے کے بعد ایریکا رابن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لکھا کہ مجھے پہلی مس یونیورس پاکستان ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے اور میں (دنیا میں) پاکستان کی خوبصورتی کو اجاگر کرنا چاہتی ہوں۔ہماری ثقافت خوبصورت ہے جس کے بارے میں میڈیا بات نہیں کر رہا ہے۔ پاکستانی لوگ بہت فیاض، مہربان اور مہمان نواز ہیں۔‘

پاکستانی ماڈل نے اپنی پوسٹ میں لوگوں کو ملک کے ’شاندار پکوانوں‘ سے لطف اندوز ہونے اور پاکستان کے برف پوش پہاڑوں، اس کے سبزہ زاروں اور خوبصورت مناظر کو دیکھنے کی دعوت دی۔

مس یونیورس پاکستان بننے والی 24 سالہ ایریکا رابن بنیادی طور پر ایک فیشن ماڈل ہیں جن کا تعلق کراچی سے ہے۔ وہ تعلیم اور خواتین کو بااختیار بنانے کی وکالت کرتی ہیں۔ایریکا پاکستان کے متعدد مشہور ملبوسات کے برانڈز کے ساتھ کام کر چکی ہیں۔

مس یونیورس پاکستان مقابلے کی پہلی رنر اپ 28 سالہ جیسیکا ولسن پیشے کے لحاظ سے سائبر سکیورٹی انجینئرہیں۔ دیگر تین فائنلسٹس میں ملائکہ علوی، سبرینا وسیم اور 24 سالہ حرا انعام شامل تھیں۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage