ایران اسرائیل کشیدگی: پاکستان کا گہری تشویش کا اظہار
Image

اسلام آباد: (سنو نیوز) ایران اسرائیل کشیدگی میں اضافے پر پاکستان کا گہری تشویش کا اظہار، پاکستان کا ایران اور اسرائیل دونوں کو تحمل سے کام لینے کا پیغام۔

ترجمان دفترخارجہ کا صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار، کہا حالیہ واقعات سفارت کاری کی ناکامی ہے، مشرق وسطیٰ میں صورت حال مستحکم کرنے اور امن بحالی کی اشد ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/14/04/2024/gaza/76489/

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ دونوں فریقین تحمل سے کام لیں اور کشیدگی کم کرنے کی طرف بڑھیں، پاکستان نے کئی ماہ سے امن کیلئے بین الاقوامی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

پاکستان نے ہمیشہ کشیدگی روکنے اور غزہ میں سیز فائرکامطالبہ کیا ہے، پاکستان کے مطابق سلامتی کونسل بین الاقوامی امن وسلامتی قائم رکھنے میں ناکام رہی ہے۔

اس سے قبل پاکستان نے اسرائیل اور ایران میں کشیدگی بڑھنے کے باعث پاکستان آنے والی فلائٹس کی کڑی نگرانی کا فیصلہ کیا تھا۔

سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق افغانستان، ایران کی طرف سے پاکستان کی فضائی حدود میں آنے والی ہر پرواز کی نگرانی کی ہدایات کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/14/04/2024/pakistan/76498/

ایران اسرائیل کشیدگی بڑھنے کے بعد حکومت پاکستان کا بھی اہم فیصلہ، مغربی سمت سے پاکستان آنے والی تمام پروازوں کی کڑی نگرانی کی ہدایات کردیں جس کے بعد سے پروازوں کی سخت نگرانی شروع کردی گئی ہے۔

سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پاکستان کی مغربی فضائی حدود پر مشکوک سرگرمیوں پر بھی کڑی نگرانی کی ہدایات کی گئی ہیں، پاکستان کی طرف آنے والی پروازوں کو پاکستانی حدود میں داخلے کی اجازت ایئر ٹریفک کنٹرول کی اجازت کے بغیر نہیں ہوگی۔