نامزد امیدوار وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری
Image
مظفرآباد: (سنو نیوز) آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی رہنما و وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے لئے نامزد امیدوار علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ علی امین گنڈاپور کے خلاف آزاد کشمیر کے انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا کیس زیر سماعت ہے۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کو نامزد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین کی گرفتاری کا مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔ علی امین گنڈاپور کو 28 فروری کو گرفتار کر کے الیکشن کمیشن آزادکشمیر کے روبرو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں https://sunonews.tv/15/02/2024/pakistan/69404/ علی امین گنڈا پور کے خلاف توہین کی درخواست نواجوان وکیل راجہ ذوالقرنین عابد کی جانب سے 2021 کے الیکشن کے دوران دائر کی گئی تھی۔ آزاد کشمیر میں عام انتخابات کے دوران علی امین گنڈا پور وفاقی حکومت میں وزیر امور کشمیر تھے۔ علی امین گنڈا پور آزاد کشمیر کے عام انتخابات 2021 میں تحریک انصاف کی انتخابی مہم چلاتے رہے۔ انتخابی مہم کے دوران علی امین گنڈا پور کی پیسے دیتے ہوئے ایک ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔ الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے علی امین گنڈا پور کی انتخابی مہم میں شرکت پر پابندی عائد کر دی تھی۔ علی امین گنڈا پور پر انتخابی مہم کے دوران وادی جہلم میں پتھراؤ ہوا اور انکے گارڈز کی جانب سے ہوائی فائرنگ کا واقعہ بھی پیش آیا تھا۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage