12 April 2024

Homeکھیلکرکٹاحمد شہزاد نے نیا تنازع کھڑا کردیا

احمد شہزاد نے نیا تنازع کھڑا کردیا

پریزیڈنٹ کپ میں نیا تنازع سامنے آگیا،دو ڈیپارٹمنٹس آمنے سامنے،واپڈا اور ایس این جی پی ایل میں ٹھن گئی۔ قومی کرکٹر احمد شہزاد کے خلاف سوئی گیس نے پی سی بی کو ای میل کردی۔

احمد شہزاد نے نیا تنازع کھڑا کردیا

کراچی :(سنونیوز)پریزیڈنٹ کپ میں نیا تنازع سامنے آگیا،دو ڈیپارٹمنٹس آمنے سامنے،واپڈا اور ایس این جی پی ایل میں ٹھن گئی۔ قومی کرکٹر احمد شہزاد کے خلاف سوئی گیس نے پی سی بی کو ای میل کردی۔

ذرائع کے مطابق قومی کرکٹر احمد شہزاد کراچی میں کھیلے جارہے پریزیڈنٹ کپ میں کمر کے کھچائو کے باعث علاج کروانے لاہور پہنچ گئے،سوئی گیس کو احمد شہزاد کا علاج کروانا مناسب نہ لگا ،سوئی گیس نےواپڈا کے کھلاڑی کے خلاف پاکستان کرکٹ بورڈ کو ای میل کرڈالی۔ای میل میں سوئی گیس نے موقف اختیار کیا کہ حمد شہزاد بتائے بغیر واپس گئے ہیں،واپڈانے اضافی کھلاڑی شامل کیوں کیا، انکوائری کی جائے۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے احمد شہزاد نے موقف اپنایا ہے کہ میں پروفیشنل کرکٹر ہوں، ڈیپارٹمنٹ کی مینجمنٹ سے اجازت لے کر علاج کروارہا ہوں،میرے ڈیپارٹمنٹ کی مینجمنٹ نے مجھے چھ دن کی چھٹی دی ہے۔

دوسری جانب ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ ندیم خان کا کہنا ہے ایس این جی پی ایل نے ای میل کی ہے اسکے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دینگے،احمد شہزاد نے اجازت لی ہوگی لیکن ای میل ہے اس پر انکوائری کرینگے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستانی ٹیم ڈنیڈن پہنچ گئی، کل سے پریکٹس کریگی

احمد شہزاد نے یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں پریزیڈنٹ ٹرافی کے میچ میں این جی پی ایل کے خلاف واپڈا کی نمائندگی کی، تاہم وہ میچ ادھورا چھوڑ کر لاہور چلے گئے۔انہوں نے پہلی اننگز میں 77 رنز اور دوسری اننگز میں 70 رنز بنا ئے تھے تاہم احمد شہزاد نے دوسری اننگز کے بعد فیلڈنگ سیشن میں حصہ نہیں لیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ احمد شہزاد کو کمر میں تکلیف ہوئی جس کے بعد انہیں میڈیکل اور ٹیم مینجمنٹ کے مشورے کے بعد میدان چھوڑ کر ضروری ٹیسٹ کے لیے لاہور جانا پڑا۔احمد شہزاد کے جانے کے باوجود واپڈا نے ایس این جی پی ایل کے خلاف شاندار کامیابی حاصل کی۔

دوسری جانب پاکستانی مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میچ کے دوران ایک فین کی جانب سے “چاچو” کہنے پر شدید ناراض ہوگئے۔ اس موقع کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔

پاکستانی ٹیم کے سینئر ترین بلے باز 33 سالہ افتخار احمد نیوزی لینڈ کی اننگز کے دوران بائونڈری پر فیلڈنگ کر رہے تھے کہ اچانک پاس ہی بیٹھے ایک کرکٹ شائق نے ان کو “چاچو”کہہ کر پکارنا شروع کردیا۔

اس موقع پر ایک صارف نےاس لمحے کی ویڈیو بنانا شروع کردی اور بعد ازاں سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو چکی ہے۔ اس ویڈیو میں مداح کہہ رہا ہے کہ ’میں آپ کا فین ہوں‘ جس پر افتخار احمد نے جواب دیا ’خاموش رہیں۔‘

اس کے بعد مداح نے کہا کہ ’میرے خاموش ہوجانے سے کیا ہوگا‘۔خیال رہے کہ پاکستانی ٹیم نے نیوزی لینڈ کیخلاف 5 میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں بھی شکست کا سامنا کیا ہے۔

یہ بات بھی ذہن میں رہے کہ گذشتہ سال مئی 2023ء میں افتخار احمد نے ایک بیان میں کہا تھا کہ پہلے “چاچو چاچو” کے نعرے پر برا لگتا تھا، لیکن اب مزہ آتا ہے، جس طرح کراؤڈ میرے لئے شور مچاتے ہیں، خوشی ہوتی ہے۔

قومی ٹیم کے مڈل آرڈربلے بازافتخار احمد نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ چاچو کہنا کوئی بری بات تھوڑی ہے، میں اس کو انجوائے کرتا ہوں، جہاں بھی گیا ہوں فینز بہت محبت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپنی زندگی میں شاہد آفریدی کو دیکھا ہے جب وہ گراؤنڈ میں آتے تھے تو پورا کراؤڈ کھڑا ہو جاتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

قومی بلے باز افتخارا حمد نے” چاچوچاچو ” کے نعرے پر ردعمل دے دیا

Share With:
Rate This Article