نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس میں اسنوکر چیمپئن شپ کا انعقاد
Image

کراچی:(سنونیوز) کراچی کے نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس میں 48 ویں قومی اسنوکر چیمپئن شپ کا آغاز،چیمپئن شپ کے پہلے روز متعدد مقابلے منعقد۔

سنونیوز کے مطابق اسنوکر چیمپئن شپ میں حارث طاہر نے نمبر چار سیڈ آفتاب شاہد کو اپ سیٹ شکست دیدی ، حارث طاہر نے سخت مقابلے کے بعد 4-3 فریم سے کامیابی حاصل کی ۔ بابر مسیح اور اویس اللہ منیار نے سنچری بریک کھیلے ،بابر مسیح نے سندھ کے سر بلند خان نے خلاف102 پوائنٹس کا بریک کھیلا۔

چیمپئن شپ میں پنجاب کے اویس اللہ منیار نے فرحان نور کے خلاف 114 پوائنٹس کا بریک کھیلا۔پہلے روز اسلام آباد کے شان نعمت نے سندھ کے رضوان ہاشمی کو4-0 سے شکست دی ۔ نیشنل بینک کے اسجد اقبال نے کے پی کے کے شاہ خان کو4-0 سے،پنجاب کے اویس اللہ منیار نے پنجاب ہی کے فرحان نور کو4-0 سے ہرا دیا ۔

نیشنل بینک کے محمد آصف نے سندھ کے عبدالستار کو سخت مقابلے کے بعد 4-3سے مات دی ۔پنجاب کے احسن رمضان نے بلوچستان کے زیب خان کو 4-0سے، پنجاب کے نسیم اختر نے سندھ کے علی رضا کو 4-2 سے قابو کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/15/01/2024/sports/cricket/64689/

دوسری جانب صوبائی مشیر کھیل وہاب ریاض نے پنجاب گیمز میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں کروڑوں روپے کی انعامی رقم تقسیم کرنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیل کے مطابق مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض کے زیر صدارت پنجاب رائزنگ سٹار گیمز کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری سپورٹس پنجاب راجا جہانگیر انور، ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے بھی شرکت کی۔

ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے پنجاب رائزنگ سٹار گیمز کی تیاریوں کے حوالے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مشیر کھیل وہاب ریاض نے کہا کہ پنجاب رائزنگ سٹار گیمز سے باصلاحیت نوجوانوں کو کھیلوں کی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔

وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ گیمز میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں کروڑوں روپے کی انعامی رقم تقسیم کی جائے گی۔ سالانہ سپورٹس کیلنڈر کے تحت 18ڈسپلن میں مقابلے ہوں گے۔پہلے مرحلے میں چھ گیمز کے مقابلے نشترپارک سپوٹس کمپلیکس میں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تمام ڈویژنز سے سینکڑوں بوائز اینڈ گرلز کھلاڑی حصہ لیں گے۔ پنجاب سپورٹس بورڈ کے سالانہ سپورٹس کیلنڈر سے کئی باصلاحیت ایتھلیٹس سامنے آئیں گے۔جبکہ سیکرٹری سپورٹس پنجاب نے کہا کہ کھلاڑی مستقبل میں بین الاقوامی سطح پر ملک کی نمائندگی کریں گے۔