پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 8 روپے کمی
Image

اسلام آباد:(سنونیوز) حکومت نے 16 جنوری سے پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کی کمی کر دی، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی گئی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 259 روپے 34 پیسے مقررکردی گئی ہے۔دوسری جانب ڈیزل کی قیمت میں کسی قسم کا ردو بدل نہیں کیا گیا،ڈیزل کی قیمت 276 روپے 21پیسے پر برقرار ہے۔

پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 8 روپے کمی

ملک میں ڈالر کی قیمت میں کمی کے باعث  پیٹرول کی قیمتوں میں کمی دیکھنے کو مل رہی ہے جس کے ثمرات براہ راست عوام تک پہنچائے جارہے ہیں،اس سے قبل پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی دیکھنے کوملی تھی تاہم نئے سال کی خوشی میں نگران حکومت نے عوام کو پیٹرول کی قیمت میں کمی کرکے تحفہ دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/13/01/2024/latest/64281/

دوسری جانب کرنسی مارکیٹ میں ڈالر مشکلات کا شکار، انٹربینک میں بارہ پیسے سستا ہو کر دو سو اسی روپے چوبیس پیسے کا ہو گیا۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے کاروباری ہفتے کے آغازپر سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی، 100 انڈیکس 476 پوائنٹس اضافے سے 65114 کی سطح پر ٹریڈ کیا تاہم کاروباری اختتام پر صرف اڑتیس کروڑ حصص کا کاروبار،، ہنڈرڈ انڈیکس میں تین سو اڑسٹھ پوائنٹس کی مندی سے ٹریڈرزکا چونسٹھ ارب روپے کا نقصان ہوا۔

گذشتہ ہفتے سٹاک مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیاں محدود رہیں، ہنڈرڈ انڈیکس میں 122 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، 80 ارب روپے کی انویسٹمنٹ پر سرمایہ کاروں نے 80 ارب روپے ہی منافع کمایا۔

حصص بازار کے سرمایہ کار آئی ایم ایف سے 70 کروڑ ڈالر کی دوسری قسط کی منظوری کا انتظار کرتے رہے جو بعد ازاں مل گئی مگر مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیاں محدود رہیں، ہفتے میں کئی بار انڈیکس نے 65 ہزار کی حد عبور کی لیکن کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 64 ہزار 637 پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں 80 ارب روپے کی سرمایہ کاری پر ٹریڈرز نے 80 ارب روپے کا ہی منافع کمایا، کاروباری حجم 2 ارب 80 کروڑ حصص رہا،مجموعی حصص کی مالیت 9 ہزار 453 ارب روپے پر پہنچ گئی۔

رواں ہفتے سٹاک مارکیٹ میں 2 کروڑ 83 لاکھ ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری آئی، بیرونی انویسٹرز نے 2 کروڑ 64 لاکھ ڈالر کے حصص فروخت کئے،نیٹ فارن انویسٹمنٹ کا حجم 18 لاکھ 70 ہزار ڈالر رہا۔

کرنسی مارکیٹ میں روپیہ دباؤ کا شکار رہا، انٹربینک میں ڈالر ایک روپیہ چار پیسے سستا ہو کر 280 روپے 36 پیسے پر بند ہوا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 75 پیسے کم ہو کر 281 روپے 25 پیسے ہو گئی۔