پی ٹی آئی نے لیول پلئینگ فیلڈ کی درخواست واپس لے لی

1/15/2024 6:36
اسلام آباد: (سنو نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ سے لیول پلئینگ فیلڈ کی درخواست واپس لے لی۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پی ٹی آئی لیول پلیئنگ فیلڈ کیس کی سماعت کی۔ پاکستان تحریک انصاف کے وکیل لطیف کھوسہ روسٹرم پر آئے اور موقف اپنایا کہ آپ کے 13 جنوری کے فیصلے کے بعد ملک بھر ہماری 230 سے زائد نشستیں چھن گئیں۔
یہ بھی پڑھیں
https://sunonews.tv/08/01/2024/pakistan/63436/
وکیل لطیف کھوسہ نے عدالت کو بتایا کہ ہم آپ کی عدالت میں لیول پلیئنگ فیلڈ کیلئے آئے تھے، آپ نے 13 جنوری کی رات 11 بجکر 30 منٹ پر ایسا فیصلہ سنایا جس سے تحریک انصاف کا شیرازا بکھر گیا، کسی کو ڈونگا، کسی کو گلاس دے دیا گیا۔
پی ٹی آئی وکیل نے کہا کہ ہم اب کیا توقع کریں کہ ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ ملے گی۔ جس پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ ہمارا فیصلہ ماننا ہے یا نہیں ماننا، یہ آپ کی مرضی، جمہوریت اور عوام کی بقا کیلئے عوام کی عدالت میں جانا چاہتے ہیں، آپ کی بہت مہربانی، بہت شکریہ۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے وکیل پی ٹی آئی سے استفسار کیا کہ آپ کیس چلانا چاہتے ہیں یا نہیں؟ جس پر لطیف کھوسہ نے کہا کہ مجھے ہدایات ملی ہیں، درخواست واپس لے لیں۔ سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔
ضرور پڑھیں

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ، نرخ نئی بلند ی کو چھو گئے
October, 14 2025

ضلع راولپنڈی کے تعلیمی ادارے پیر کو کھیلیں گے یا نہیں؟ فیصلہ ہو گیا
October, 12 2025

کسان اتحاد کا گندم کی سرکاری قیمت میں اضافے کا مطالبہ
October, 9 2025

کیا آپ جانتے ہیں کہ جینز کی جیبوں کے کناروں پر بٹن کیوں ہوتے ہیں؟
October, 9 2025
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage