کراچی سے لاہور آنے والی شالیمار ایکسپریس کو حادثہ
1/15/2024 6:24
کراچی: (سنو نیوز) کراچی سے لاہور آنے والی شالیمار ٹرین کی 3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ کانٹے کی خرابی کے باعث پیش آیا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شالیمار ایکسپریس ٹرین حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ریلیف ٹرین نے ٹریک سے کوچز کو کلئیر کروا لیا ہے، ایک گھنٹہ تک ٹریک کو مکمل بحال کروا لیا جائے گا۔
ترجمان ریلوے کے مطابق کراچی کے علاقے بن قاسم کے قریب کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس کو حادثہ پیش آیا ہے، حادثے میں ٹرین کی 3 بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ریلیف ٹرین بن قاسم بادل نالا پہنچ گئی ہے، جلد ٹرین روانہ کر دی جائے گی، واضح رہے کہ گزشتہ سال مئی میں بھی شالیمار ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں، حادثہ روہڑی ریلوے سٹیشن سے پہلے پیش آیا تھا۔لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس کو حادثہ۔۔۔#sunonewshd #SunoUpdate #ShalimarExpress #Railway pic.twitter.com/jdwY3B1Fk6
— SUNO NEWS HD (@suno_newshd) January 15, 2024
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage