سونا مزید مہنگا ہوگیا
Image
کراچی:(سنو نیوز) مقامی مارکیٹ میں سونا 450 روپے فی تولہ مہنگا ہوگیا، فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 17 ہزار 900 روپے کا ہو گیا، 10 گرام سونا 386 روپے اضافے سے 186814 روپے کا ہوگیا. دس گرام 22 قراط سونا 1 لاکھ 71 ہزار 246 روپے کا ہوگیا، عالمی منڈی میں سونا 7 ڈالر مہنگا ہو گیا، دبئی بلین مارکیٹ میں سونا 2075 ڈالر فی اونس ہوگیا۔ دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر مزید سستا اور روپیہ مضبوط ہوتا جا رہا ہے، انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 58 پیسے کی کمی ہوئی ہے، انٹربینک میں ڈالر 280 روپے سے بھی نیچے آ گیا ہے، ڈالر 280.36 روپے سے کم ہو کر 279.78 روپے کا ہوگیا۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے کاروباری ہفتے کے آغازپر سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی ہے، 100 انڈیکس 476 پوائنٹس اضافے سے 65114 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ گذشتہ ہفتے سٹاک مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیاں محدود رہیں، ہنڈرڈ انڈیکس میں 122 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، 80 ارب روپے کی انویسٹمنٹ پر سرمایہ کاروں نے 80 ارب روپے ہی منافع کمایا۔ مزید پڑھیں https://sunonews.tv/14/01/2024/latest/64500/ حصص بازار کے سرمایہ کار آئی ایم ایف سے 70 کروڑ ڈالر کی دوسری قسط کی منظوری کا انتظار کرتے رہے جو بعد ازاں مل گئی مگر مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیاں محدود رہیں، ہفتے میں کئی بار انڈیکس نے 65 ہزار کی حد عبور کی لیکن کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 64 ہزار 637 پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں 80 ارب روپے کی سرمایہ کاری پر ٹریڈرز نے 80 ارب روپے کا ہی منافع کمایا، کاروباری حجم 2 ارب 80 کروڑ حصص رہا،مجموعی حصص کی مالیت 9 ہزار 453 ارب روپے پر پہنچ گئی۔ رواں ہفتے سٹاک مارکیٹ میں 2 کروڑ 83 لاکھ ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری آئی، بیرونی انویسٹرز نے 2 کروڑ 64 لاکھ ڈالر کے حصص فروخت کئے،نیٹ فارن انویسٹمنٹ کا حجم 18 لاکھ 70 ہزار ڈالر رہا۔ کرنسی مارکیٹ میں روپیہ دباؤ کا شکار رہا، انٹربینک میں ڈالر ایک روپیہ چار پیسے سستا ہو کر 280 روپے 36 پیسے پر بند ہوا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 75 پیسے کم ہو کر 281 روپے 25 پیسے ہو گئی۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage