مائیکرو سافٹ کا بڑا اعزاز، ایپل کمپنی پیچھے رہ گئی
Image
لندن:(ویب ڈیسک) مائیکروسافٹ نے ایپل کو پیچھے چھوڑ دیا، مائیکروسافٹ دنیا کی سب سے قیمتی کمپنی بن گئی ہے، مائیکروسافٹ نے ایپل کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے قیمتی تجارت کرنے والی کمپنی کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ یہ بڑا اعزاز جمعرات کو انٹرا ڈے ٹریڈنگ کے دوران حاصل ہوا اور جمعہ کے یو ایس ٹریڈنگ سیشن کے اختتام تک مزید واضح ہو گئی۔ مائیکروسافٹ کے سٹاک میں ہفتے میں 3% سے زیادہ کا اضافہ ہوا جس سے اسکی مارکیٹ کیپٹلائزیشن حیران کن طور پر 3 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گئی جبکہ ایپل کو 3 فیصد سے زیادہ کی کمی کا سامنا کرنا پڑا جس سے اس کی کل قیمت 2.87 ٹریلین ڈالر تک کم ہوگئی۔ یہ اہم تبدیلی مائیکروسافٹ کی متاثر کن پرفارمنس اور تجزیہ کاروں کی کوششوں کا نتیجہ ہے جنہوں نے کمپنی کی پختہ AI مصنوعات کی مضبوط رفتار کو اجاگر کیا، مائیکروسافٹ نے اپنی آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی صلاحیتوں کو ڈویلپرز کے سامنے پیش کیا جس پر تجزیہ کاروں نے مثبت ریویوز دیے ہیں۔ ادارہ سعودی آرامکو اور اب مائیکروسافٹ جیسے اداروں کی وجہ سے دنیا کی سب سے قیمتی تجارت کرنے والی ایپل کمپنی کو مزید رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ مزید پڑھیں https://sunonews.tv/15/01/2024/latest/64609/ دوسری جانب نگران وفاقی وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے پاکستان سٹارٹ اپ فنڈ کا اجراء کر دیا، تقریب میں ملکی و غیر ملکی وینچر کیپیٹلسٹ، سفارتکاروں اور معروف ٹیکنالوجی کمپنیوں نے شرکت کی۔ نگران وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان نے پاکستان سٹارٹ اپ فنڈ کیلئے 2 بلین روپے مختص کیے ہیں، اس فنڈ کا مقصد پاکستان میں وینچر سرمایہ کاری تیز تر کرنا ہے۔ ڈاکٹرعمر سیف نے کہا کہ اس فنڈ سے اسٹارٹ اپس کو مالی معاونت فراہم کی جائے گی،سٹارٹ اپ فنڈ کے ذریعے ہر سٹارٹ اپ کو 30 فی صد معاونت فراہم کی جائے گی جبکہ وینچر کیپیٹلسٹ 70 فی صد سرمایہ کاری کرے گا۔