پاکستان میں کرونا وائرس کے نئے ویرینٹ کے کیسز میں اضافہ
1/15/2024 7:18
کراچی:(ویب ڈیسک) پاکستان میں کرونا وائرس ایک بار پھر پھیلنے لگا ہے، پاکستان میں نئے ویرینٹ کے کیسز میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، بیرون ملک سے کراچی آنیوالے مزید 6 مسافروں کا ایئرپورٹ پر ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ مثبت آگیا۔
ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے مزید 6 مسافروں کا جناح انٹرنیشنل ٹرمینل پر کرونا کا ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
محکمہ صحت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ جدہ سے کراچی آنیوالے 50 سالہ شخص کا تعلق مینگورہ سوات، 27 سالہ مسافر کا تعلق میرپور ماتھیلو ضلع گھوٹکی سے ہے جبکہ ریاض سے آنیوالے 22 سالہ مسافر کا تعلق مینگورہ سوات اور 40 سالہ مسافر کا تعلق رحیم یار خان سے ہے۔
محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ ریاض سے آنیوالا پانچواں مسافر 22 سالہ شخص چارسدہ کا رہائشی ہے، 68 سالہ چھٹا مسافر جیکب آباد کا رہائشی اور جدہ سے کراچی آیا ہے۔
مزید پڑھیں
https://sunonews.tv/14/01/2024/latest/64513/
ترجمان کے مطابق متاثرہ مسافروں کو کوویڈ 19 کا ممکنہ علامات کے پیش نظر ٹیسٹ کیا گیا تھا، اب تک بیرون ملک سے کراچی ایئرپورٹ پہنچنے والے 15 مسافروں کے ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ 15 مثبت کیسز میں سے 11 مسافروں کے پی سی آر ٹیسٹ بھی مثبت آچکے ہیں جبکہ دیگر 4 کے نتائج آنا باقی ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جن 11 مسافروں کے مثبت پی سی آر ٹیسٹ آئے ان میں سے 2 افراد کے جے این ون ویرینٹ کی رپورٹ بھی مثبت آئی ہے، اب تک جے این ون ویرینٹ کے 7 مثبت کیسز میں سے 2 بیرون ملک جبکہ 5 مقامی ہیں۔
جے این ون ویرینٹ سے متعلق محکمہ صحت سندھ الرٹ ہے، سندھ کے تمام ڈی ایچ اوز، ٹی ایچ کیوز اور اسپتالوں میں ہدایات جاری کی جاچکی ہیں۔
طبی ماہرین کے مطابق کوویڈ 19 کا نیا ویرینٹ جے این ون گذشتہ کوویڈ 19 کے جیسا طاقتور نہیں، عوام سے اپیل ہے کہ وہ کوویڈ 19 کے ممکنہ پھیلاؤ سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage