چارجنگ کے بغیر 50 سال تک استعمال ہونیوالی بیٹری متعارف
Image
بیجنگ:(ویب ڈیسک) چین ٹیکنالوجی میں دن بدن ترقی کر رہا ہے، ایک چینی کمپنی نے دارالحکومت بیجنگ میں چارج کیے بغیر 50 سال تک چلنے والی بیٹری کی نمائش کی گئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹس کے مطابق چینی کمپنی Betavolt نے دعویٰ کیا ہے کہ اسکی ایٹمی بیٹری دنیا کی پہلی جوہری بیٹری ہے جسے بغیر چارج کیے 50 سال تک استعمال کیا جاسکتا ہے، یہ بیٹری آزمائشی مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے نے کہا ہے کہ بیٹری کو مستقبل میں فون اور ڈرون جیسے کمرشل آلات کے لیے بڑے پیمانے پر تیار کیا جاسکے گا، کمپنی نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ بیٹری منفی 60 ڈگری سینٹی گریڈ سے لے کر 120 سینٹی گریڈ پر کام کرسکتی ہے جبکہ ایٹمی بیٹری بالکل محفوظ ہے۔ کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ بیٹری سے کوئی تابکاری باہر نہیں نکلتی جب کہ سکے سے بھی چھوٹے موڈیول میں 63 ایٹمی آئسوٹوپس کو یکجا کیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں https://sunonews.tv/13/01/2024/latest/64446/ خیال رہے کہ چین کی سمارٹ فون بنانے والی کمپنی آنر نے اپنی میجک سیریز کا لائٹ فون صارفین کیلئے متعارف کرا دیا ہے، جس کو اس فون کے فیچرز کے حوالے سے ایک بہتر فون قرار دیا گیا ہے۔ آنر میجک لائٹ 6 کو 8۔6 انچ سکرین کیساتھ متعارف کرایا گیا ہے، اسے 8 جی بی ریم جبکہ 256 جی بی میموری میں پیش کیا گیا ہے، یہ فون اینڈرائیڈ 14 کا حامل ہےاوراو ایس 8 کے آپریٹنگ سسٹم میں پیش کیا گیا ہے۔ آنر میجک لائٹ 8 میں فنگر پرنٹ سینسر سمیت دیگر سیکیورٹی فیچرز بھی دیے گئے ہیں، فون کے بیک پر تین کیمرے دیے گئے ہیں، جس میں سے مین کیمرا 50 میگا پکسل جب کہ دوسرا 108 اور تیسرا بھی 50 میگا پکسل دیا گیا ہے۔ آنر میجک لائٹ 8 میں فرنٹ پر 50 میگا پکسل کا طاقتور کیمرا دیا گیا ہے اور کمپنی کا کہنا ہے کہ فون میں کیمرے کی ٹیکنالوجی کو بہتر کیا گیا ہے، آنر میجک لائٹ 6 کو 5300 ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری جبکہ 80 واٹ کے فاسٹ چارجر جب کہ 66 واٹ کے وائرلیس چارجر کیساتھ پیش کیا گیا ہے۔ آنر میجک لائٹ 8 فون کو ابتدائی طور پر یورپ کے چند ممالک میں فروخت کیلئے پیش کیا گیا ہے، تاہم جلد ہی اسے پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک میں پیش کیا جائے گا، کمپنی نے آنر میجک لائٹ 6 کی قیمت پاکستانی ایک لاکھ 23 ہزار روپے تک رکھی ہے، جسے مناسب قرار دیا جا رہا ہے۔