پاکستانی ٹیم ڈنیڈن پہنچ گئی، کل سے پریکٹس کریگی
1/15/2024 5:25
ڈنیڈن:(سنو نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم ہملٹن سے ڈنیڈن پہنچ گئی، پاکستان ٹیم کل 16 جنوری کو دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک پریکٹس کرے گی، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل 17 جنوری کو ڈنیڈن میں کھیلا جائے گا۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 21 رنز سے شکست دیدی تھی، پاکستان کے خلاف پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے گرین شرٹس کو جیت کے لیے 195 رنز کا ہدف دیا تھا۔
نیوزی لینڈ کیجانب سے دیے گئے 195 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 173 رنز پر آؤٹ ہو گئی اور پاکستان کو 21 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
پاکستان کیجانب سے اننگز کا آغاز صائم ایوب اور محمد رضوان نے کیا تاہم دوسرے ہی اوور میں صائم ایوب ایک رن بنا کر آؤٹ ہو گئے جبکہ محمد رضوان بھی 7 رن کے مہمان ثابت ہوئے۔
دو وکٹیں جلد گرنے کے بعد فخر زمان اور بابر اعظم نے ٹیم کا سکور آگے بڑھایا اور فخر زمان 25 گیندوں پر 50 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ افتخار احمد 4 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے، اعظم خان بھی 2 رن بنا کر چھکا لگانے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
مزید پڑھیں
https://sunonews.tv/14/01/2024/latest/64569/
بابر اعظم نے مسلسل دوسرے میچ میں نصف سنچری سکور کی اور وہ 43 گیندوں پر 66 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، شاہین آفریدی نے بھی 22 رنز کی اننگز کھیلی، نیوزی لینڈ کی طرف سے ایڈم ملنے نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ سین سیئر، اش سوڈھی اور ٹم ساؤتھی کے حصے میں دو دو وکٹیں آئیں۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو 46 رنز سے شکست دے دی تھی۔ نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لیے 227 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں گرین شرٹس 180 پر آل آؤٹ ہو گئی۔
پاکستان کی جانب سے اوپنر صائم ایوب 27، محمد رضوان 25، فخر زمان 15 اور افتخار احمد 24 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔ ان کے علاوہ کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکا۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage