Homeتازہ ترینآسٹریلین اوپن: جوکووچ کیخلاف کروشین نوجوان کھلاڑی کا شاندار کھیل

آسٹریلین اوپن: جوکووچ کیخلاف کروشین نوجوان کھلاڑی کا شاندار کھیل

آسٹریلین اوپن

آسٹریلین اوپن: جوکووچ کیخلاف کروشین نوجوان کھلاڑی کا شاندار کھیل

میلبورن:(ویب ڈیسک) آسٹریلیا میں جاری آسٹریلین اوپن کے میچ میں عالمی نمبر ایک سربین کھلاڑی نوواک جوکووچ کو کروشیا کے نوجوان کھلاڑی نے ٹف ٹائم دیا۔

کروشیا کے ڈینو پرزمک کے خلاف جوکووچ کا پہلا میچ ریکارڈ کا حصہ بن گیا، جوکووچ نے ایک کے مقابلے میں تین سیٹس سے کامیابی تو حاصل کی لیکن یہ ان کے گرینڈ سلیم تاریخ کا سب سے طویل پہلا راؤنڈ میچ بن گیا جو چار گھنٹے ایک منٹ تک جاری رہا ۔

سال کے پہلے گرینڈ سلیم ایونٹ میں عالمی نمبر ایک جوکووچ کے سامنے کروشیا کے 18 سالہ ڈینو پرزمک تھے۔ پہلے سیٹ میں جوکووچ نے نوجوان حریف کو سنبھلنے نہ دیا اور سیٹ چھ دو کے سکور سے جیت لیا۔


لیکن دوسرے سیٹ میں ڈینو پرزمک نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، دونوں کا سکور ایک ایک پوائنٹس بڑھتا رہا اور مقابلہ ٹائی بریکر پر گیا جس میں ڈینو پرزمک نے سات پانچ کے سکور سے کامیابی حاصل کی۔

تیسرے سیٹ میں بھی ڈینو پرزمک نے عمدہ کھیل پیش کیا ، 16 منٹ تک جاری رہنے والے گیم میں پوائنٹ بناکر تین دو کی برتری بھی لے لی، اس کے بعد جوکووچ کا تجربہ کام کر گیا اور انہوں نے سیٹ چھ تین سے جیت لیا ۔

میچ کا چوتھا سیٹ فیصلہ کن ثابت ہوا جس میں جوکووچ نے چھ چار کی کامیاب کے ساتھ میچ بھی جیت لیا۔ یہ جوکووچ کے گرینڈ سلیم کی تاریخ کا طویل ترین پہلا راؤنڈ میچ تھا جو چار گھنٹے اور ایک منٹ جاری رہا۔
مزید پڑھیں

اٹلی 47 سال بعد ڈیوس کپ کا چیمپئن بن گیا

Share With:
Rate This Article