12 April 2024

Homeانٹرٹینمنٹجنید جمشید کے بیٹے رشتہ ازدواج میں منسلک، تصاویر وائرل

جنید جمشید کے بیٹے رشتہ ازدواج میں منسلک، تصاویر وائرل

جنید جمشید کے بیٹے رشتہ ازدواج میں منسلک، تصاویر وائرل

کراچی: (ویب ڈیسک) اسلام کی خاطر میوزک انڈسٹری کو خیرباد کہنے والے سابق گلوکار، مذہبی سکالر اور نعت خواں مرحوم جنید جمشید کے بیٹے سیف اللہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔


تفصیلات کے مطابق جنید جمشید کے چھوٹے صاحبزادے سیف اللہ جنید نے شادی کرلی ہے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔


انسٹا گرام پر جاری تصاویر میں مرحوم مذہبی سکالر جنید جمشید کے بیٹے سیف اللہ سفید لباس کے ساتھ گلابی ویسٹ کوٹ میں ملبوس ہیں جبکہ انہوں نے نکاح نامے پر دستخط کرنے کے بعد اپنی اہلیہ کے ہمراہ ہاتھ میں ہاتھ پکڑے جھلک بھی سوشل میڈیا کی زینت بنائی۔


سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ان تصاویر میں سیف اللہ جنید کو نکاح کے بعد سب سے ملتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ایک تصویر میں انہوں نے اپنی اور اپنی دلہن کے انگوٹھی پہنی تصویر بھی شیئر کی ہے۔


جاری کردہ تصاویر میں سیف اللہ کے بھائی بابر جنید بھی موجود تھے جو اپنے بھائی کی زندگی کے سب سے خاص دن پر ان کی خوشی میں شانہ بشانہ نظر آئے۔ پوسٹ کے اختتام میں قرآنی آیت بھی توجہ کا مرکز بنی جس کا ترجمہ کچھ اس طرح ہے کہ ’اور ہم نے تمہیں جوڑوں میں پیدا کیا ہے’۔


واضح رہے جنید جمشید نعت خواں ہونے کے ساتھ ساتھ بزنس مین اور نجی ٹی پروگرام کے میزبان بھی تھے۔ جنید جمشید کا انتقال 7 دسمبر 2016 میں ہونے والے طیارے حادثے میں ہوا تھا۔

Share With:
Rate This Article