اردو کے مشہور شاعر منور رانا انتقال کرگئے
Image
ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارت کے شہر لکھنؤ میں اردو کے مشہور شاعر منور رانا 71 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ شاعر منور رانا کی بیٹی سمیعہ کا کہنا ہے ان کے والد کو تشویشناک حالت کے سبب وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ والد کا انتقال اتوار کی رات ہوا جب کہ ان کی تدفین آج کی جائے گی۔ منور رانا کی بیٹی سمیعہ نے انتقال سے قبل ایک ویڈیو میں بھی بتایا تھا میرے والد کو تشویشناک حالت کے سبب وینٹی لیٹر پر رکھا گیا، والد کی طبیعت گزشتہ دو تین روز سے خراب ہے، ڈائیلیسز کے دوران انہیں پیٹ میں شدید درد ہوا، ڈاکٹروں نے سی ٹی سکین کیا اور ان کے پتے میں کچھ مسئلہ پایا پھر ان کا آپریشن کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں https://sunonews.tv/14/01/2024/entertainment/64480/ بھارتی میڈیا کے مطابق اردو کے شاعر منور رانا دل کے عارضے کے سبب لکھنؤ کے ایک ہسپتال میں داخل تھے۔ اس سے پہلے وہ گردے اور دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔ یاد رہے منور رانا نے پسماندگان میں بیوہ بیٹے اور 4 بیٹیوں کو سوگوار چھوڑا ہے۔ منور رانا مشاعروں کی جان تھے۔ ان کی بعض غزلوں نے دنیا بھر میں داد پائی، ان کو ان کی نظم شہدبا کے لیے 2014 میں ساہتیہ اکاڈمی ایوارڈ سے نوازا گیا جب کہ ان کی نظم ماں کو مشہور نظموں میں شمار کیا جاتا ہے۔