اسٹاک مارکیٹ‌ میں پہلے روز مندی کا رجحان
Image

کراچی:(سنونیوز)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مندی پر اختتام۔ 100 انڈیکس 368 پوائنٹس کمی سے 64269 کی سطح پر بند ۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری اوقات کے دوران 13.8 ارب روپے مالیت کے 38 کروڑ شئیرز کے سودے ہوئے ،اس دوران 360 کمپنیوں میں سے 246 کے شئیرز ویلیو میں مندی رہی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے کاروباری ہفتے کے آغازپر سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی تھی، 100 انڈیکس 476 پوائنٹس اضافے سے 65114 کی سطح پر ٹریڈ کیا تاہم یہ تیزی کاروبار کے اختتام تک مندی میں تبدیل ہوگئی ۔گذشتہ ہفتے سٹاک مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیاں محدود رہیں، ہنڈرڈ انڈیکس میں 122 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، 80 ارب روپے کی انویسٹمنٹ پر سرمایہ کاروں نے 80 ارب روپے ہی منافع کمایا۔

حصص بازار کے سرمایہ کار آئی ایم ایف سے 70 کروڑ ڈالر کی دوسری قسط کی منظوری کا انتظار کرتے رہے جو بعد ازاں مل گئی مگر مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیاں محدود رہیں، ہفتے میں کئی بار انڈیکس نے 65 ہزار کی حد عبور کی لیکن کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 64 ہزار 637 پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں 80 ارب روپے کی سرمایہ کاری پر ٹریڈرز نے 80 ارب روپے کا ہی منافع کمایا، کاروباری حجم 2 ارب 80 کروڑ حصص رہا،مجموعی حصص کی مالیت 9 ہزار 453 ارب روپے پر پہنچ گئی۔

رواں ہفتے سٹاک مارکیٹ میں 2 کروڑ 83 لاکھ ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری آئی، بیرونی انویسٹرز نے 2 کروڑ 64 لاکھ ڈالر کے حصص فروخت کئے،نیٹ فارن انویسٹمنٹ کا حجم 18 لاکھ 70 ہزار ڈالر رہا۔کرنسی مارکیٹ میں روپیہ دباؤ کا شکار رہا، انٹربینک میں ڈالر ایک روپیہ چار پیسے سستا ہو کر 280 روپے 36 پیسے پر بند ہوا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 75 پیسے کم ہو کر 281 روپے 25 پیسے ہو گئی۔

گولڈ مارکیٹ میں ایک تولہ سونا ساڑھے پانچ سو روپیہ سستا ہو کر 2 لاکھ 17 ہزار 450 روپے کا ہو گیا، ایک تولہ سونے کی قیمت میں 550 روپے کمی آئی۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/14/01/2024/latest/64500/

دوسری جانب عالمی سطح پر قیمتوں میں کمی ، شرح مبادلہ میں اضافے اور پریمیئم کم ہونے کی وجہ سے 15 جنوری 2024 سے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول 10 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 2 روپے فی لیٹر تک سستا ہونے کا امکان ہے۔

ملک میں اس وقت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت بالترتیب فی لیٹر 267 روپے 34 پیسے اور 276 روپے 21 پیسے ہے۔

ذرائع کے مطابق گذشتہ 15 روز کے دوران عالمی مارکیٹ میں تمام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بھی اضافہ ہوا ہے جبکہ پیٹرول کی خریداری پر پریمیئم بھی کم ہوا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ گذشتہ 2 ہفتوں کے دوران عالمی سطح پر پیٹرول کی قیمت 84.50 ڈالر فی بیرل سے کم ہو کر 83 ڈالر فی بیرل پر آ گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 97 ڈالر فی بیرل سے کم ہوکر 95.85 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔