کپتان بابراعظم دلہا بننے کو تیار، شادی کب اور لڑکی کون ہے؟
8/15/2023 9:38
لاہور:(سنو نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم رواں سال شادی کریں گے، جلد ہی خالہ کی بیٹی سے شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں، بابراعظم کے انتہائی قریبی ذرائع نے تصدیق کر دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کپتان کے گھر والے ان کی شادی بھارت میں شیڈول ورلڈ کپ کے بعد کرنے کا اراردہ رکھتے ہیں، شادی کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، دسمبر میں ہونے والے پاکستان کے آسٹریلیا ٹور سے قبل اور ورلڈ کپ کے بعد جو کچھ دن بچیں گے، اس میں شادی متوقع ہے۔
بابراعظم کے قریبی دوست کا کہنا ہے کہ والدین اکتوبر اور نومبر میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ کے بعد ان کی شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، بابر اعظم کی شادی کی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
ذرائع کا یہ بھی کہا تھا کہ بابراعظم کی شادی 2022 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد ہونی تھی مگر کچھ مصروفیات کے باعث شادی تاخیر کا شکار ہوگئی۔
بابر اعظم کی شادی ان کی کزن سے ہورہی ہے، جوکہ ان کے خالہ کی بیٹی ہے۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage