موٹروے پولیس کی کارروائی، 7 کروڑ سے زائد مالیت کی ہیروئن برآمد
Image

لاہور: (سنو نیوز) موٹروے پولیس نے سات کروڑ سے زائد مالیت کی ہیروئن برآمد کر لی۔ اے این ایف فیصل آباد نے موٹروے پولیس کو منشیات سمگلنگ کی معلومات دی تھیں۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ڈی ایس پی خرم شاہ اور پیٹرولنگ افسر عمران تبسم نے سیال موڑ کے قریب کار کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن ڈرائیور نے رکنے کی بجائے رفتار بڑھا کر فرار ہونے کی کوشش کی۔موٹروے پولیس نے کار کا تعاقب کر کے فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا د ی ۔

کار سوار دو ملزمان نے کار چھوڑ کر کھیتوں میں فرار ہونے کی کوشش کی ۔ تاہم پیٹرولنگ افسران نے تعاقب کر کے فرار ہونے والے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ہونے سمگلروں میں آساتم خان اور صدیق اکبر شامل ہیں۔

  آساتم خان اور صدیق اکبرپولیس حراست میں

کار کی تلاشی لینے پر اعلی ٰکوالٹی کی ہیروئین (795۔7 کلوگرام) برآمد ہوئی۔ ہیروئین کی مالیت انٹرنیشنل مارکیٹ میں سات کروڑ روپے سے زائد ہے۔ موٹروے پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد گرفتار ملزمان ، برآمد شدہ ہیروئین اور کار کو اے این ایف فیصل آبادکے حوالے کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بحرین جانیوالے مسافر سے بھاری مقدار میں منشیات اور کرنسی برآمد

خیال رہے کہ چند روز قبل ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس نے سیالکوٹ ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بحرین جانے والے مسافر سے 2.036 کلو گرام آئس ، ہیروئن اور اڑھائی لاکھ روپے کرنسی برآمد کر لی تھی۔

مسافر محمد اکرم نے مذکورہ آئس ہیروئن اور کرنسی اپنے بیگ میں نہایت مہارت سے چھپا رکھی تھی۔ تاہم اے ایس ایف کے پروفیشنل عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران منشیات اور کرنسی برآمد کرکے سمگلنگ اور منی لانڈرنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔

ترجمان اے ایس ایف کا کہنا تھا کہ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لئے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔