دیوالی پر پٹاخوں کا استعمال، ہندوستان فضائی آلودگی میں سرفہرست
11/14/2023 4:51
لاہور: (سنو نیوز) ہندوستان فضائی آلودگی میں دنیا بھر میں سر فہرست آگیا۔ بھارت میں دیوالی کے موقع پر عدالتی احکامات کی بھی دھجیاں اڑا دی گئیں۔ 12 نومبر کو دیوالی کے موقع پر ہندوستان بھر میں پٹاخوں سے فضا شدید آلودہ ہوگئی۔ جس سے وہاں کے رہائشیوں کی جان شدید خطرات کا شکار ہے۔
بلوم برگ کے مطابق ہندوستان پوری دنیا میں فضائی آلودگی میں سرفہرست جبکہ دہلی فضائی آلودگی میں دنیا کا سب سے آلودہ اور گندا ترین شہر قرار دیا گیا۔
رائیٹرز نے کہا کہ فضائی آلودگی کے باعث دہلی میں تعلیمی اداروں کو بند کیے ایک ماہ سے زائد عرصہ گزر گیا، دہلی میں پچھلے 40 روز سے فضائی آلودگی مزید تیزی سے بڑھ رہی ہے۔
ہندوستان میں سپریم کورٹ نے پٹاخوں کے استعمال پر پابندی عائد کی تھی لیکن پورے ملک میں قانون کی پاسداری نہ کی گئی۔ بھارتی عوام نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو مکمل طور پر نظر انداز کرتے ہوئے ممنوعہ کیمیکل والے پٹاخوں کا استعمال کیا۔
فیصلے کی خلاف ورزی میں بی جے پی اور ان کے اہلکار سرفہرست ہیں۔ ہندوستانی پولیس بھی سپریم کورٹ کے فیصلے کو عمل درآمد کرنے میں ناکام رہی۔ بھارت کی فضائی آلودگی نے ہمسائے ممالک کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جس میں پاکستان سر فہرست ہے۔ بھارت کی شدید آلودہ فضا کا اثر لاہور پر بھی ہے۔ فضائی آلودگی کے باعث لوگوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage