10 December 2023

Homeانٹرٹینمنٹریحام خان طلاق کی افواہوں پر برس پڑیں

ریحام خان طلاق کی افواہوں پر برس پڑیں

سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان

ریحام خان طلاق کی افواہوں پر برس پڑیں

کراچی :(ویب ڈیسک )سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ و صحافی ریحام خان نے سوشل میڈیا پر اپنی طلاق کے حوالے سے گردش کرنے والی افواہوں پر سخت موقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’چاہے میں 12 بار شادی کروں یا 12 بار طلاق دوں اس سے آپ کا کوئی سروکار نہیں ہونا چاہیے۔‘

تفصیلات کے مطابق ریحام خان نے ایکس پر ایک ویڈیو پیغام شئیر کیا جس میں انہوں نے کہا کہ ’حال ہی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ٹوئٹ وائرل ہوئی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ریحام خان اور ان کے شوہر مرزا بلال کے درمیان علیحدگی ہوچکی ہے۔ ’

ریحام خان نے کہا کہ گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر مجھ سے متعلق کچھ خبریں گردش کررہی ہیںجس کی وجہ سے میرے دوستوں نے مجھے فون کالز بھی کیں،انہیں معلوم ہے کہ ان کی ذاتی زندگی کے بارے میں ایسی جعلی خبریں کون پھیلا رہا ہے، حالانکہ وہ انہیں زیادہ اہمیت دینے کی زحمت نہیں کرتیں۔‘

ویڈیو پیغام میں ریحام خان نے اپنے اور مرزا بلال کے درمیان علیحدگی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے افواہیں پھیلانے والوں کو واضح الفاظ میں پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ’چاہے میں 12 بار شادی کروں یا 12 بار طلاق دوں، آپ سے مطلب؟ اپنے کام سے کام رکھیے، اگر اتنی توجہ آپ اپنی ازدواجی زندگی میں دے دیتے، یا کیریئر، بچوں اور بہن کی شادی پر دے دیتے تو صورتحال مختلف ہوتی۔‘

ریحام خان کے شوہر مرزا بلال نے نام لیے بغیر سیاسی جماعت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’ان تمام مغلظات کا تعلق ایک ہی پارٹی سے ہوتا ہے، یہ اگر چاہ رہے تھے کہ اس خبر کو پھیلا کر دوسری خبر کو چھپا لیں تو یہ ترکیب پرانی ہوچکی ہے۔‘

رحام خان ماضی میں بی بی سی اور دیگر اداروں سے بحیثیت براڈکاسٹر وابستہ رہیں، ریحام خان نے دسمبر 2022 میں 36 سالہ مرزا بلال بیگ سے تیسری شادی کی تھی، تاہم مرزا بلال کی بھی ریحام خان سے تیسری شادی ہے۔

ریحام خان نے پہلی شادی 1990 میں کی تھی جو 2005 میں طلاق پر ختم ہوئی، انہیں پہلی شادی سے 3 جواں سالہ بچے بھی ہیں جو کہ برطانیہ میں مقیم ہیں۔

انہوں نے دوسری شادی جنوری 2015 میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان سے کی تھی مگر 10 ماہ بعد ہی ان کے درمیان اکتوبر 2015 میں طلاق ہوگئی تھی۔

عمران خان سے شادی اور طلاق کے بعد ہی ریحام خان کو عالمی سطح پر شہرت ملی، وہ فلم پروڈکشن میں بھی قسمت آزمائی کر چکی ہیں۔

Share With:
Rate This Article