
واشنگٹن: (سنو نیوز) ماہرین موسمیات نے پیشگوئی ہے کہ بحر اوقیانوس سے ایک بڑا طوفان کینیڈا اور امریکہ کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ’لی‘ نامی یہ سمندری طوفان آئندہ چند روز میں دونوں ممالک کے مشرقی ساحل تک پہنچ جائے گا۔
یہ طوفان بدھ کو شمال کی طرف بڑھا ، توقع ہے کہ اس کی نقل و حرکت کا عمل مزید پھیلے گا۔توقع ہے کہ" لی" جمعہ تک نیو انگلینڈ پہنچ جائے گا، اور ایک بڑے سمندری طوفان کی شکل اختیار کر لے گا۔ کینیڈا کے ساحلی علاقوں کے رہائشیوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ اس قدرتی آفت کیلئے تیار رہیں۔
موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طوفان کی شدت کی وجہ سے اس کے اثرات کچھ دور دراز علاقوں میں دیکھے جا سکتے ہیں۔ امریکی نیشنل ہریکین سینٹر کے مطابق، لی اس وقت 175 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہے۔یہ ہفتے کے آخر تک ایک بڑا اور خطرناک طوفان بن جائے گا۔
خیال رہے کہ لی طوفان جو ستمبر کے پہلے ہفتے میں شروع ہوا تھا، اس کے بارے میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان ریاستوں کو نشانہ بنائے گا جہاں پچھلے ایک مہینے میں اوسط سے زیادہ بارش ہوئی ہے۔ میساچوسٹس کی گورنر مورا ہیلی نے منگل کی رات ہنگامی حالت کا اعلان کیا ، جب اچانک سیلاب نے ریاست کے کچھ حصوں میں سڑکیں تباہ اور عمارتوں کو نقصان پہنچایا۔
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس طوفان سے کافی نقصان ہو سکتا ہے۔ لی طوفان کی شدت کاابھی تک تعین نہیں کیا جا سکا ہے کہ یہ کس علاقے میں ختم ہو گا، تاہم کہا جا رہا ہے کہ یہ اگلے اتوار یا پیر کو ریاست مین اور نووا سکوشیا تک پہنچ سکتا ہے۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage