
ہیملٹن:(ویب ڈیسک) پاکستانی مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میچ کے دوران ایک فین کی جانب سے "چاچو" کہنے پر شدید ناراض ہوگئے۔ اس موقع کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔
پاکستانی ٹیم کے سینئر ترین بلے باز 33 سالہ افتخار احمد نیوزی لینڈ کی اننگز کے دوران بائونڈری پر فیلڈنگ کر رہے تھے کہ اچانک پاس ہی بیٹھے ایک کرکٹ شائق نے ان کو "چاچو"کہہ کر پکارنا شروع کردیا۔
Iftikhar Ahmed got angry When a fan called him "Chachu" Dont call me "Chachu" iftkhar replied.#PAKvsNZ #NZvsPAK #NZvPAK#Iftimania #PakistanCricketTeam pic.twitter.com/G9DRBBWBxU
— Rizwan Babar Army (@RizwanBabarArmy) January 14, 2024
اس موقع پر ایک صارف نےاس لمحے کی ویڈیو بنانا شروع کردی اور بعد ازاں سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو چکی ہے۔ اس ویڈیو میں مداح کہہ رہا ہے کہ ’میں آپ کا فین ہوں‘ جس پر افتخار احمد نے جواب دیا ’خاموش رہیں۔‘
اس کے بعد مداح نے کہا کہ ’میرے خاموش ہوجانے سے کیا ہوگا‘۔خیال رہے کہ پاکستانی ٹیم نے نیوزی لینڈ کیخلاف 5 میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں بھی شکست کا سامنا کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
https://sunonews.tv/08/05/2023/latest/21322/یہ بات بھی ذہن میں رہے کہ گذشتہ سال مئی 2023ء میں افتخار احمد نے ایک بیان میں کہا تھا کہ پہلے "چاچو چاچو" کے نعرے پر برا لگتا تھا، لیکن اب مزہ آتا ہے، جس طرح کراؤڈ میرے لئے شور مچاتے ہیں، خوشی ہوتی ہے۔
قومی ٹیم کے مڈل آرڈربلے بازافتخار احمد نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ چاچو کہنا کوئی بری بات تھوڑی ہے، میں اس کو انجوائے کرتا ہوں، جہاں بھی گیا ہوں فینز بہت محبت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپنی زندگی میں شاہد آفریدی کو دیکھا ہے جب وہ گراؤنڈ میں آتے تھے تو پورا کراؤڈ کھڑا ہو جاتا تھا۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage