سینئر اداکار شوکت زیدی انتقال کرگئے
Image
لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار شوکت زیدی 72 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ شوکت زیدی پچھلے کچھ عرصہ سے گردوں کی بیماری میں مبتلا ہونے کی وجہ سے لاہور کے نجی ہسپتال میں زیرِ علاج تھے۔ اداکاری کے علاوہ وہ 1970ء سے 1998ء تک صحافت کے شعبے سے بھی وابستہ رہے، اُنہوں نے بطور مصنف افسانے اور غزلیں لکھنے کے علاوہ 10 سال تھیٹر کے لیے بھی لکھا۔ شوکت زیدی نے بطور اداکار لاتعداد ڈراموں میں بے مثال اداکاری کے جوہر دکھائے مگر ان کو حقیقی شہرت پروگرام ’ہم سب امید سے ہیں‘ سے ملی جس میں انہوں مختلف قسم کے دلچسپ کردار ادا کیے۔ اس شو میں اُنہیں غریب عوام کی نمائندگی کرنے والے شخص کے کردار میں شائقین نے سب سے زیادہ پسند کیا گیا۔ مزید پڑحیں https://sunonews.tv/13/01/2024/entertainment/64333/ خیال رہے کہ کچھ روز قبل بھی سینئر اداکار خالد بٹ انتقال کر گئے تھے، انا للہ وانا اليہ راجعون۔ وہ ایک عرصہ سے شدید علیل تھے۔ مرحوم خالد بٹ نے بے شمار ٹی وی ڈراموں فلموں اور تھیٹر پر بھی کام کیا۔ ان کی نماز جنازہ بروز جمعہ مورخہ 12 جنوری 2024 بعد از نماز عصر ادا کی گئی۔ خالد بٹ پرائڈ آف پرفارمنس اداکار تھے۔ مرحوم نے دو بیٹے اور دو بیٹیاں اور بیوہ چھوڑی ہے۔ خیال رہے کہ اداکار خالد بٹ کو گذشتہ سال کے آخری ماہ دسمبر 2023ء میں خرابی صحت کی وجہ سےداخل کرایا گیا تھا۔ وہ سروسز ہسپتال میں زیر علاج رہے۔ وہ نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی مختلف کمیٹیوں کے رکن بھی ہیں، ان کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ عرصہ دراز سے جگر اور معدے کے عارضہ میں مبتلا تھے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage