ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو ریلیف مل گیا
Image

راولپنڈی:(سنو ٹی وی) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف اور ان کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایون فیلڈ ریفرنس میں بڑا ریلیف مل گیا، نیب نے دونوں کی بریت چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی بریت کو درست قرار دیتے ہوئےاس کیخلاف اپیلیں نہ کرنے کا تحریری آرڈر بھی جاری کر دیا ہے۔ ڈی جی نیب راولپنڈی فرمان اللہ نےمریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی بریت کیخلاف اپیلیں نہ کرنے کی منظوری دی۔

خیال رہے کہ رواں سال ستمبر میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے مریم نواز شریف اور ان کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر ایون فیلڈ ریفرنس میں بری کر دیا تھا۔دونوں شخصیات نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نیب کی احتساب عدالت کی جانب سے سزاؤں کے خلاف اپیل دائر کر رکھی تھی، جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے دونوں کو بری کیا۔

یاد رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 2018عبئ ایون فیلڈ ریفرنس میں جرم ثابت ہونے پر میںتین افراد کو سزا سنائی تھی، جن میں سابق وزیر اعظم نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر شامل تھے۔

اس کے علاوہ نواز شریف کے صاحبزادوں حسن نواز اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دینے کے لیے کارروائی کا آغاز کرنے کا حکم بھی دیا تھا۔

احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کو سات سال قید اور 20 لاکھ برطانوی پاؤنڈ جرمانے کی سزا سنائی تھی جبکہ ان کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی تھی۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کو بھی اسی مقدمے میں گیارہ سال قید اور 80 لاکھ برطانوی پاؤنڈ جرمانے کی سزا سنائی تھی جبکہ عدالت نے مریم نواز اور ان کے شوہر کا مقدمہ الگ کر دیا تھا۔

یہ ریفرنس اس وقت سامنے آیا تھا جب 20 اپریل 2017 کو سپریم کورٹ نے پانامہ لیکس کیس کے فیصلے میں نواز شریف کے خلاف مزید تحقیقات کے لیے ایف آئی اے کے اعلیٰ افسر کی سربراہی میں 6 رکنی جے آئی ٹی بنانے کا حکم دیا تھا۔

بعد ازاں نیب نے نواز شریف کے خلاف تین مختلف ریفرنس بنائے جن میں ایون فیلڈ ریفرنس جو لندن میں پراپرٹی سے متعلق تھا، جبکہ العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس شامل تھے۔

ان میں سے ایون فیلڈ ریفرنس اور العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کو سزا ہوئی جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں ان کو احتساب عدالت نے بری کر دیا تھا۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage