پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا امکان

11/14/2023 6:50
لاہور: (ویب ڈیسک ) عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہونے کی وجہ سے پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 15 نومبر سے 8 سے 10 روپے فی لیٹر تک کی کمی کا امکان ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں ساڑھے 4 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی 16 روپے 50 پیسے فی لیٹر تک کمی ہو سکتی ہے۔
اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری 15 نومبر کو وزرات پیٹرولیم کو بھجوائے گی جس پر نگران وزیراعظم کی مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مصدق ملک نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمار ے ملک میں اس وقت امید کا فقدان ہے، اسٹرکچرل تبدیلیوں اور درست حکمت عملی کے ساتھ غربت سے نکل سکتے ہیں۔
مصدق ملک کا کہنا تھا کہ منتخب حکومت کو ایک ڈیڑھ سال مشکل فیصلے کرنا ہوں گے اس کے بعد ملک ترقی کے سفر پر آگے بڑھ جائے گا۔ الیکشن سے پہلے پیٹرول مزید سستا ہوگا تاہم ملک کی آمدن بڑھانے کے ذرائع بنانا پڑیں گے۔
لیگی رہنما نے کہا کہ سیاسی جماعتیں معیشت پر اپنا اپنا نقطۂ نظر لے کر چل سکتی ہیں۔ مسلم لیگ ن کے معاشی ایجنڈا کا مرکزی نکتہ غریب آدمی ہوگا، ملک میں سرمایہ کاری اور بزنس کیلئے رکاوٹیں دور کریں گے۔
ضرور پڑھیں

حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ
October, 15 2025

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ، نرخ نئی بلند ی کو چھو گئے
October, 14 2025

ضلع راولپنڈی کے تعلیمی ادارے پیر کو کھیلیں گے یا نہیں؟ فیصلہ ہو گیا
October, 12 2025

کسان اتحاد کا گندم کی سرکاری قیمت میں اضافے کا مطالبہ
October, 9 2025
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage