
ریاض :(ویب ڈیسک )آئندہ سال2024 میں عید الفطر کب ہو گی، ماہرین نے ممکنہ تاریخ بتا دی ۔
عرب میڈیا کے مطابق فلکیاتی ماہرین کی جانب سے متحدہ عرب امارات میں سال 2024 کے رمضان المبارک اور عید الفطر کی ممکنہ تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔فلکیاتی ماہرین کے مطابق متحدہ عرب امارات میں 2023 کے مقابلے میں 2024 میں روزے کے اوقات کم ہوں گے۔
اگرچہ رمضان اور عیدالفطر کی اصل تاریخیں چاند کی رویت سے مشروط ہیں اور اس کا اعلان حکام کی جانب سے کیا جائے گا، لیکن فلکیاتی ماہرین بھی کافی درست پیش گوئی کر سکتے ہیں۔
سال 2024 کے ماہ مقدس کے پہلے روز مسلمان 13 گھنٹے 16 منٹ تک کھانے پینے سے پرہیز کریں گے۔ مہینے کے آخر تک، روزے کے اوقات تقریبا 14 گھنٹے تک پہنچ چکے ہوں گے جبکہ سال 2023 میں روزے کے اوقات 13 گھنٹے سے 33 منٹ اور 14 گھنٹے اور 16 منٹ کے درمیان تھے۔
دبئی اسلامک افیئرز اینڈ چیریٹیبل ایکٹیویٹیز ڈپارٹمنٹ کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ہجری کیلنڈر کے مطابق رمضان المبارک کا آغاز 12 مارچ 2024 بروز منگل سے ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت کے آس پاس درجہ حرارت ٹھنڈا ہوگا کیونکہ یہ متحدہ عرب امارات میں بہار کے موسم کا آغاز ہے۔
موسم بہار یا اختتامی تعطیلات کے لئے اسکول اس وقت کے آس پاس بند رہیں گے۔آئی اے سی اے ڈی کیلنڈر کے مطابق سال 2024 کے مقدس مہینے میں 29 دن ہونے کی توقع ہے، جس کا آخری روزہ منگل، 9 اپریل ہے۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage