سام سنگ نے اے سیریز کے نئے ماڈلز لانچ کر دیے
Image
سنگاپور:(ویب ڈیسک) دنیا کی دوسری بڑی سمارٹ موبائل فون بنانے والی کمپنی سام سنگ نے اے سیریزکے نئے ماڈلز لانچ کر دیے ہیں، جنوبی کوریا کی ملٹی نیشنل کمپنی سام سنگ نے اے سیریز کے تین فونز ’اے 15‘، ’اے 15 فائیو جی‘ اور ’اے 25‘ متعارف کروائے ہیں۔ سام سنگ کمپنی نے تینوں فونز کو مختلف ریم اور میموری ماڈیولز کے ساتھ پیش کیا ہے تاہم تمام فونز کی سکرین اور بیٹری ایک جیسی ہی رکھی گئی ہے جبکہ اے سیریز کے تینوں فونز میں چارجر بھی ایک جیسا ہی دیا گیا ہے۔ سام سنگ کمپنی نےاپنے ان تینوں فونز کو 6.5 انچ سکرین جبکہ 5 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری اور 25 واٹ کا فاسٹ چارجر دیا ہے،تینوں فونز میں اینڈرائیڈ 14 کا آپریٹنگ سسٹم ہے تاہم اے 15 اور اے 25 کی چپ الگ الگ ہے۔ تینوں فونز میں فنگر پرنٹ سینسر سمیت دیگر سیکیورٹی فیچرز بھی ایک جیسے ہیں تاہم تینوں فونز میں میں فرق میموری اور کیمرا فیچرز کا ہی ہے،اے 15 اور اے 15 فائیو جی کے فونز کو 8 جی بی ریم اور 128 اور 256 جی بی میموری کیساتھ پیش کیا گیا ہے۔ سام سنگ نے دونوں فونز کے فرنٹ پر 13 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا ہے جبکہ دونوں کے بیک پر تین کیمرے ہیں،دونوں فونز کے بیک پر مین کیمرا 50 میگا پکسل، دوسرا 5 اور تیسرا کیمرا 2 میگا پکسل کا دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں https://sunonews.tv/09/12/2023/latest/58615/ اسی طرح اے 25 کو 6 اور 8 جی بی ریم جب کہ 256 جی بی میموری کیساتھ متعارف کیا گیا ہے،اے 25 کے فرنٹ پر بھی 13 میگا پکسل سیلفی کیمرا ہے اور اسکے بیک پر بھی تین کیمرے موجود ہیں،فون کے بیک پر مین کیمرا 50 میگا پکسل جبکہ دوسرا 8 اور تیسرا 2 میگا پکسل کا ہے۔ سام سنگ کمپنی کے اے 15 فونز کی قیمت پاکستان میں تقریباً 58 ہزار روپے سے شروع ہوتی جبکہ دونوں فونز کی زیادہ سے زیادہ قیمت 73 ہزار روپے رکھی گئی ہےجبکہ سام سنگ اے 25 کے 6 جی بی ریم ماڈیول کی قیمت پاکستانی 76 ہزار روپے جبکہ 8 جی بی ریم کی قیمت 79 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے۔ سام سنگ کمپنی نے تینوں فونز کو ابتدائی طور پر ویتنام میں ہی پیش کیا ہے تاہم جلد ہی انہیں پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں بھی فروخت کیلئے بھی پیش کردیا جائے گا۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage