ایلون مسک کی زندگی پر فلم بنانے کی تیاریاں شروع
Image

سان فرانسسکو :(ویب ڈیسک )ٹوئٹر ایکس اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کی زندگی پر فلم بنانے کے منصوبے پر کام کاآغاز کردیا گیا ہے،اس مقصد کے لیے غیر ملکی اسٹوڈیو نے فلم کے حقوق بھی حاصل کرلیے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک کی دلچسپ زندگی پر بننے والی اس فلم کے ڈائریکٹر ڈیرن ایورونوفسکی ہوںگےجو اس سے پہلے دی وہیل اور بلیک سوان جیسی فلموں کی ہدایات بھی دے چکے ہیں۔مذکورہ فلم ایلون مسک کی سوانح حیات پر مبنی ہوگی جو رائٹر والٹر ساکسون کی جانب سے تحریر کی گئی تھی،یہ کتاب 12 ستمبر 2023 کو شائع کی گئی تھی۔

کتاب میں لکھی جانے والی سوانح حیات کے مطابق کے مطابق 52 سالہ ایلون مسک کی پیدائش جنوبی افریقا میں ہوئی تھی، انہیں بچپن میں اپنے والد کے سلوک کی وجہ سے ذہنی مسائل کا سامنا ہوا۔اس سے قبل مندرجہ بالا مصنف کی جانب سے لکھی جانے والی اسٹیو جابز کی سوانح حیات پر بھی 2015 میں فلم بنائی گئی تھی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک کی زندگی پر بننے والی فلم ابھی ابتدائی مراحل سے گزر رہی ہے ،ابھی یہ واضح نہیں کہ اس کا اسکرین پلے کون تحریر کرے گا۔اس کے علاوہ فلم میں ایلون مسک کا کردار کس اداکار کے حصے میں آئے گا ا س حوالے سے ابھی تک کوئی معلومات سامنے نہیں آسکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایلون مسک کا غزہ کو سیٹلائٹ کے ذریعے انٹرنیٹ فراہم کرنیکا اعلان

گذشتہ دنوں پیش گوئیوں کے لیے مشہور امریکی کارٹون ’دی سِمپسنز‘ کی قسط میں ایلون مسک کی کمپنیوں ایکس اور سپیس ایکس کے حوالے بڑی پیش گوئی کی گئی ۔

سمپسنز کارٹون سیریز کے 35 ویں سیزن کی چوتھی قسط مسٹر برنز کے گرد گھومتی ہے جو اپنی محبوبہ کیلئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کو خرید لیتے ہیں، وہ اپنی محبوبہ کو بتاتے ہیں کہ کمپنی کے پچھلے مالک نے بین الاقوامی خلائی سٹیشن کے تباہ ہونے پر اس پلیٹ فارم کو بیچا جو میں نے خرید لیا ہے۔

اس سے قبل فاکس ٹیلی ویژن سے نشر ہونے والے اس کارٹون کی ایک قسط میں ایلون مسک کے ٹوئٹر خریدنے کے متعلق بھی پیشگوئی کی گئی تھی، بعد ازاں انہوں نے 2022 میں 44 ارب ڈالرز کے عوض ٹوئٹر کو خرید لیا تھا۔

خیال رہے کہ صارفین نے سمپسنز کیجانب سے پیشگوئی کے بعد سوشل میڈیا پر چہ مگویاں شروع کرتے ہوئے کارٹون اور ایلون مسک کے ذاتی منصوبوں میں مماثلت کو ڈھونڈنا شروع کردیا تھا۔

ایکس کے ایک صارف نے لکھا ہے کہ سمپسنز نے پیشگوئی میں بتا دیا ہے کہ بین الاقوامی خلائی سٹیشن ایلون مسک کے ایک راکٹ سے تباہ ہوجائے گا۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage