ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کک بیکس: مونس الہیٰ اشتہاری قرار
Image
لاہور:(سنو نیوز) احتساب عدالت نے گجرات کرپشن کیس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے بیٹے چوہدری مونس الہی کو اشتہاری قرار دے کر جائیدادوں کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ احتساب عدالت کے جج نسیم احمد ورک نے نیب کی درخواست پر سماعت کی، نیب نے موقف اختیار کیا کہ پرویز الہیٰ اور مونس الہیٰ کے خلاف گجرات کرپشن سکینڈل کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں جبکہ مونس الہی گرفتار نہیں ہوئے ۔ نیب نے عدالت کو بتایا کہ عدالت نے مونس الہیٰ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کررکھے ہیں لہذا عدالت مونس الہیٰ کو اشتہاری قرار دینے کا حکم دے۔ عدالت نے مونس الہیٰ کو اشتہاری قرار دے دیا اور مونس الہی کی جائیدادوں کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے جائیدادوں کو قرق کرنے کی کارروائی کا آغاز کردیا ۔ چوہدری مونس الہیٰ پر ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کک بیکس وصول کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے، نیب لاہور ایک ارب روپے سے زائد کرپشن کی تحقیقات کررہا ہے ۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage