ایم کیو ایم رہنما رئو ف صدیقی کی طبعیت بگڑ گئی
Image

کراچی :(سنونیوز)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما رؤف صدیقی کی سندھ ہائی کورٹ میں طبیعت بگڑ گئی ۔ انہیں فوری طور پر قومی مرکز برائے امراض قلب منتقل کردیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق روف صدیقی پیر کی صبح سندھ ہائی کورٹ آئے تھے جہاں کیفے ٹیریا میں انہیں دل میں تکلیف ہوئی اور وہ وہیں گر گئے تھے۔ انہیں فوری طور پر قومی مرکز برائے امراض قلب منتقل کیا گیا۔

ترجمان این آئی سی وی ڈی کے مطابق رؤف صدیقی کو شدید ہارٹ اٹیک کے ساتھ لایا گیا تھا، جس کے باعث ان کے پھیپھڑوں میں پانی جمع ہوگیا تھا، پرائمری انجیو پلاسٹی کے دوران رؤف صدیقی کی شریان میں ایک اسٹنٹ ڈالا گیا ہے۔

پھیپھڑوں میں پانی جمع ہونے کے باعٹ انہیں انجیو پلاسٹی کے بعد وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا ۔ڈاکٹرز کے مطابق ان کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے جس کی بنیاد پر انہیں وینٹی لیٹر سے وارڈ میں منتقل کردیا جائے گا۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage