بلوچستان مردم شماری اپیل سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی
Image

اسلام آباد:(سنونیوز)سپریم کورٹ میں بلوچستان کی مردم شماری کیخلاف اپیل پر سماعت ،سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل اور ایڈوکیٹ جنرل بلوچستان کو نوٹس جاری کر تے ہوئےسماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی،جسٹس اعجاز الاحسن نے سوال کیا کہ مردم شماری کا معاملہ کیس آئینی شق یا قانون کے تحت مشترکہ مفادات کونسل میں جاتا ہے؟سپریم کورٹ مردم شماری سے متعلق قانونی معاملات پر عدالت کی معاونت کی جائے۔

جسٹس اعجاز الاحسن کا کہنا تھا کہ وزیراعلی بلوچستان نے خود مشترکہ مفادات کونسل میں بیٹھ کر مردم شماری کی حمایت کی، جسٹس اعجاز الاحسن مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے پر کسی نے اعتراض نہیں کیا۔

وزیراعلی بلوچستان کے وکیل کامران مرتضی نے کہا کہ وزیراعلی کو 5 اگست کو ہونے والی مشترکہ مفادات کونسل میں زبردستی لے جایا گیا تھا، وزیراعلی بلوچستان مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں جانے سے تین چار گھنٹے تک احتراز برتتے رہے۔

جسٹس جمال مندو خیل نے وکیل سے پوچھا کہ مشترکہ مفادات کونسل کی تو تشکیل بھی مکمل نہیں تھی، وکیل کامران مرتضی آپ کے وزیراعلی کہاں تھے اور کون ان کو زبردستی مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں لے گیا؟جس پر کامران مرتضی نے جواب دیا کہ وزیراعلی بلوچستان تو سو رہے تھے لیکن پھر ان کو جہاز کے ذریعے اسلام آباد لے جایا گیا۔